خبر
6/5/2016
روز قدس  فلسطین پر حضرت آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای کے کلمات

 
روز قدس فلسطین پر حضرت آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای کے کلمات

٭قبلہ اول بیت المقدس کی اسیری مسلمانوں کے سامنے تلخ حقائق میں سے ایک ہے ۔
٭ایک دینی ذمہ داری کے عنوان سے فلسطینی عوام کی حمایت کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں پر واجب ہے ۔
٭فلسطینی عوام کی عظیم انقلابی تحریک (انتفاضہ) جاری رہے گی ۔
٭آج کا فلسطین ایک غریب اور مظلوم عوام کا میدان شجاعت ہے ۔
٭فلسطین ، اسلامی بلاک کا ایک دل ہے ۔
٭روز قدس کا احترام کریں اور اسے سال کا اہم ترین دن سمجھیں ۔
٭عالمی یو م القدس کی جلوسوں میں مسلمانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت فلسطینی مجاہدین کو قوت و حوصلہ بخشے گی۔
٭امام خمینی کے عقیدتمند ہمیشہ فلسطینوں کے حامی اور ان کے دشمنوں کی دشمن رہے ہیں ۔
٭ ہماری با ایمان اور شہادت طلب قوم اسرائیل کے ظلم وستم کو تحمل نہیں کرے گی۔
٭یوم القدس فلسطینی قوم کے مقدس اور اسلامی اہداف و ارمان کا دن ہے ۔
٭اگر امریکا اسرائیل کا پشت پناہ نہ ہوتا تو اسرائیل لمحوں میں نابود ہو جاتا ۔
٭دنیا میں اسرائیل سے زیادہ پست اور اس سے زیادہ غیر انسانی نظام کوئی نہیں۔
٭فلسطین کامسئلہ کسی ایک مظلوم اور اپنے ہی وطن میں جلاوطن ہونے والی قوم کا مسئلہ ہے ۔
٭یوم القدس کو آزادی بیت المقدس کیلئے آمادگی کا دن ہونا چاہئیے ۔
٭آج(یوم القدس)’’ امریکا اور اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعروں سے اسلامی ممالک کی فضا کو گونج اٹھنا چاہئیے ۔
٭روز قدس کو ہر مسلمان غنیمت سمجھے اور مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھے ۔
٭ صیہونیوںاور صہیونی طاقتوں سے جہاد واجب ہے ۔
٭آج فلسطین کی نئی نسل خدا پر بھروسہ اور اسلامی ایمان کے ساتھ لڑ رہی ہے ۔
٭فلسطینی جوانوں کی مقاومت بہت مخلص اور پر امید ہے ۔
٭ آزادی فلسطین کے سلسلے میں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔
٭ہر حکومت اور ہر قوم پر واجب ہے کہ وہ صدق دل کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو اپنے اہم وبنیادی مسائل کا حصہ سمجھے ۔
٭امام امت خمینی بت شکن زمان نے رمضان کے آخری جمعہ کو ’’روز قدس‘‘قرار دیا ہے ۔
٭امت اسلامی پر واجب ہے کہ وہ ملت فلسطین کی صبح آزادی تک ایک لمحے کے لئے بھی کوشش وجدوجہد سے اپنے ہاتھ نہ ا ٹھائیں ۔
٭روز قدس دراصل حق و باطل کے امتیاز کا دن ہے ۔
٭میں امت مسلمہ سے یوم القدس کو بھر پور طریقے سے منانے کی گزارش کرتا ہوں ۔
٭یوم القدس عالم اسلام کے لئے نہایت اہم او ر قیمتی ثابت ہوگا ۔
٭ملت مسلمہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرکے اس دن کو زندہ رکھے گی ۔
٭یوم القدس عالم اسلام کا ایک انتہائی اہم دن ہے ۔
٭مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔
٭اسرائیل کے سرطانی پھوڑے کا علاج صرف یہی مقاوت اورجنگ ہے ۔

 
وزٹرز کی تعداد:121
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...