خبر
1/12/2020
پاکستانی وزیرخارجہ نے امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کی

 
پاکستانی وزیرخارجہ نے امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کی


پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت سے کیا ۔

آستان نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کا آغاز اتوار کی شام مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے کیا ۔ حرم مطہر پہنچنے پر آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے شعبے کے سربراہ حجت الاسلام محمد علی موحدی نے انہيں خوش آمدید کہا اور انہیں  ضریح مبارک کی زیارت کرائي۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت سے دورے کا آغاز کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔  شاہ محمود قریشی نے مشہد مقدس میں پاکستانی زائرین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور حرم مطہر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

قابل ذکرہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ کا یہ دورہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انجام پایا ہے جس کا مقصد ایرانی وزیرخارجہ سے علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کرنا بتایا گيا ہے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشہد سے جب تہران پہنچے تو ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور پاکستانی ناظم الامور نے مہرآباد ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔  
وزٹرز کی تعداد:60
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...