خبر
1/6/2020
مشہد  میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس   کی تشییع جنازہ میں بیس   لاکھ  سوگواروں کی شرکت

 
مشہد میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ میں بیس لاکھ سوگواروں کی شرکت

 مشہد میں سردار محاذ استقامت  شہید جنرل  قاسم سلیمانی،  عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر شہدا کے جلوس جنا زہ میں  بیس لاکھ زائرین ،مجاورین  اور سوگوروں نے نے شرکت کی  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آمریکی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہداء کی تشییع  میں شرکت کے لئے  لوگوں کا  عظیم الشان اجتماع  صبح دس بجے سے رات نو بجے تک  جاری رہا   اور اس دوران شہداء کے جنازوں  کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں طواف بھی کرایا گیا 
جلوس جنازہ میں شریک دسیوں لاکھ  سوگواروں ، زائرین و مجاورین نے  ’’ ھیھات منا الذلہ‘‘، ’’مردہ باد امریکہ‘‘، ’’ مردہ باد اسرائیل‘‘ اور’’اے سلیمانی کے حیات بخش خون ہمیں فتنوں سے نجات دلانا‘‘کے نعرے لگائے  ۔ 

شہداء کے جلوس جنازہ  میں ایران کے وزیر ثقافت،آستان قدس رضوی کے متولی، مشہد مقدس کے امام جمعہ اور ایران و عراق کی متعدد  معزز شخصیات نے شرکت کی  

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام شیخ احمد مروی نے  اس موقع پر  اپنی مختصر تقریر کے دوران مشہد اور اہواز شہر وں میں شہدا کے جلوس جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا  

بارش اور شدید سرد موسم  کے باوجود پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شہدا کی  تشییع  جناز ہ  میں شرکت کی۔ 

ہمارے نمائندے کے مطابق   رات نو بجے کے قریب شہداء کے جنازے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں  لائے گئے جنہیں زیارت پڑھنے کے بعد    امام ہشتم علیہ السلام کی قبر مطہر کا طواف کرایا گيا اور پھر انہيں   تہران کے لئے رخصت کردیا گيا ۔ 

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے غم میں تین روزہ عام سوگ کے دوران آستان قدس رضوی کی جانب سے مشہد مقدس میں مختلف پروگرام من جملہ قرآن خوانی ،  اور مجالس ترحیم کے پروگرام  منعقد کے گئے۔  

شہید حاج قاسم سلیمانی    2018  سے آستان قدس رضوی کے  اعزازی خادم بھی تھے اوروقت ملنے پر  کفشداری(زائرین کے جوتے رکھنے) کی جگہ پر خدمت انجام دیتے تھے ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:91
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...