خبر
1/5/2020
مشہد مقدس میں شہید جنرل سلیمانی اور ديگرشہدا کی تاریخی تشییع جنازہ

 
مشہد مقدس میں شہید جنرل سلیمانی اور ديگرشہدا کی تاریخی تشییع جنازہ

سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے جنازوں کی مشہد مقدس میں تشییع جاری ہے جس میں دسیوں لاکھ زائرین ومجاورین اور سوگوار شریک ہیں 

ایران کے جنوبی شہر اہواز میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کی انتہائي پرشکوہ  تشییع جنازہ میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت کی وجہ سے مشہد مقدس میں ان شہدا کے جنازوں کی تشییع اپنے مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ شروع ہوئی ۔ اس وقت مشہد مقدس اور خاص طور پر امام رضا علیہ السلام کا حرم اور آس پاس کی سڑکیں دسیوں لاکھ سوگواروں سے مملو ہیں لوگوں کے ہاتھوں میں شہدا کی تصویریں ہیں اور وہ ان شہیدوں کے خون سے عہد وپیمان کااعلان کررہے ہيں  سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے انتقام انتقام ۔جبکہ حرم مطہر رضوی کے خدام زائرین کی میزبانی اور خدمت میں مصروف ہیں ۔ شہدا کے جنازوں کی الوداعی رسم حرم کے صحن جامع رضوی میں منعقد ہوگی -  
   
وزٹرز کی تعداد:90
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...