خبر
1/1/2020
برصغیر کے مسلمانوں کے مابین اتحاد  میں زیارت کی اہمیت پر تاکید

 
برصغیر کے مسلمانوں کے مابین اتحاد میں زیارت کی اہمیت پر تاکید

بر صغیر کے مسلمانوں کے مابین وحدت ویگانکت کی تقویت میں سیرت رضوی کی روشنی میں زیارت کی اہمیت" کے موضوع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان اور پاکستان کے علما، دانشوروں اور اہم  شخصیات نے شرکت کی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، یہ نشست بدھ کو اردو زبان بولنے والے زائرین کی موجودگی میں باب الھادی (‏ع) پر واقع ہال نمبر 23 میں منعقد ہوئی ۔ اس نشست میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین عدیل نے جو یورپ میں مقیم علما کی انجمن کے رکن اور ایک پاکستانی عالم دین ہیں ، امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے کہا  کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت و برادری دین اسلام کا ایک ایسا بنیادی اصول ہے جس پر تمام ائمہ اطہار اور بزرگان دین نے مسلسل تاکید کی ہے۔

انہوں نے  مختلف مذا ہب کے پیرؤوں اور خاص طور پر اسلام کے مختلف فرقوں  کے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کے سلسلے میں امام رضا علیہ السلام کےاخلاقی و سماجی اصولوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ امام رضا علیہ السلام بہت ہی حساس حالات میں اور انتہائی کم وسائل و ذرائع کے ساتھ  زندگی  بسر کررہے تھے لیکن اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے اور انہیں ایک دوسرے کے نزدیک لانے میں آپ نے بہترین اور جامع حکمت عملی اختیار کی ۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ امام رضا علیہ السلام حکومت تشکیل نہیں دے سکے لیکن سماجی  سطح پر اتحاد اور مسلمانوں و غیر مسلموں کے درمیان قربت پیدا کرنے کے منصوبوں کو اس وقت کی حکومت کی ترجیحات میں شامل کراتے تھے ۔  مولانا شیخ عدیل نے مزید کہا کہ امام رضا علیہ السلام  کا نظریہ یہ تھا کہ چونکہ انسان فطرتا" سماج کا ہی حصہ ہوتا اس لئے اسے  اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیۓ اسے  لوگوں سے  رابطہ قائم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ چیز وحدت ، قربت اور یکجہتی و ہمدلی کے بغیر میسر نہیں ہوسکتی ۔

حجت الاسلام و المسلمین حسین عدیل نے  اپنے خطاب میں زیارت کی بدولت آئمہ اطہارعلیھم السلام سے زائرین کی جسمانی اور روحانی قربت کے مثبت اثرات کا اثرات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  اہل بیت علیہم السلام کی شناخت اور معرفت اور زیارت کے دوران  ان ذوات مقدسہ کو اپنے لیۓ نمونہ عمل بنانے کا عمل زندگی کے تمام مراحل میں بہترین توشہ اورہرطرح کے مسائل و مشکلات کے حل کا باعث بنتا ہے     

قابل ذکر ہے کہ یہ خصوصی نشست آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین سے متعلق امور کے ادارے  کے تعاون سے منعقد ہوئی ہے جس میں ہندوستان اور پاکستان سے آئے ہوئے پچہھتر دانشوروں اور  شخصیات نے حصہ لیا ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:43
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...