خبر
1/1/2020
  2019میں آستان قدس کے کتابخانے کی اہم ترین سرگرمیاں

 
2019میں آستان قدس کے کتابخانے کی اہم ترین سرگرمیاں

   ۲۰۱۹ میں  ایشیاء اور یورپ کے تیرہ مختلف ممالک نے آستان قدس رضوی کی سینٹرل لائبریری کے ساتھ علمی و ثقافتی تعاون برقرار رکھنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا  ۔ 
 آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گذشتہ سال کتابخانہ  کو وقف اور ھدیہ کے طور پر ۷۷ ہزار سے زائد خطی،دستاویزی اور دیگر اقسام کی نفیس اور نایاب کتابیں بطور ہدیہ پیش کی گئيں  

 اس کے علاوہ ۲۰۱۹ میں مفاتیح الجنان کے مولف مرحوم شیخ عباس قمی کے قدیم کتابخانے کو بھی خریدا گیا جس میں مرحوم شیخ عباس قمی کی انتہائي قیمتی اور نایاب کتابیں موجود تھیں  ۔ 

مرحوم شیخ عباس قمیؒ کا کتابخانہ ۳۰۰ سے زائد خطی نسخوں پر مشتمل تھا جن میں سے زیادہ ترکتابیں خود مرحوم قمیؒ کی تألیفات و تصنیفات ہیں جو آپ نے آپنے دست مبارک سے تحریر فرمائی تھیں۔

۲۰۱۹ میں آ‎ستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانہ  کی دیگر سرگرمیوں میں ؛ اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہ علمی و تحقیقی مراکز کے ساتھ  معاہدہ اور شیعی اسلامی میراث کے احیا کے ہدف سے تیرہ مختلف ممالک کے ساتھ علمی ثقافتی روابط برقرار کرنے کے معاہدے کا جائزہ لینا شامل ہے    جرمنی،اٹلی،آسڑیا،اسپین،برطانیہ،اسکاٹلینڈ،جاپان،ترکی،تاتارستان،پاکستان،عراق اور قطر وہ ممالک ہیں جنہوں نے اس معاہدے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے

مذکورہ بالا سرگرمیوں کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں میں پائی  جانے والی لائبریریوں میں آستان قدس رضوی کے دس کروڑ سے زائد ڈیجیٹل مطالعاتی منابع تک رسائی کو ممکن بنایا گیا اور ملک کے پچاس سے زائد ثقافتی مراکز میں ۲۴ ہزار کتابیں تقسیم کی گئیں یہ وہ متعدد  اقدامات تھے جنہیں کتابخانہ کی تنظیم نے ۲۰۱۹ میں انجام دیا ۔ 

اس وقت آستان قدس رضوی کی سینٹرل لائبریری میں تقریبا ۵۷ ہزار خطی کتابیں اور ۲۲ ہزار قرآن کریم کے مختلف نسخے موجود ہیں جو آئمہ اطہار علیہم السلام سے منسوب ہونے اور علمی و ہنری لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ 

حرم مطہر رضوی کے مرکزی کتابخانہ میں چالیس لاکھ چھ سومطبوعہ کتابیں ہیں جس کی وجہ سے اس وقت یہ کتابخانہ  ایران کے سب سے کتابخانوں میں شمار ہوتا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے دستاویزی مرکز، میوزیموں اور کتابخانوں کی ارگنائزیشن آستان قدس رضوی کا ایک اہم علمی ،تحقیقی اور ثقافتی مرکز ہے جس کے ۵۶ کتابخانے پورے ملک میں پائے جاتے ہیں۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:41
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...