خبر
12/30/2019
امریکہ  کے    60  زائرین   امام  رضا علیہ السلام  کے حرم کی زیارت سے مشرف

 
امریکہ کے 60 زائرین امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت سے مشرف

امریکا کے  ساٹھ شیعہ زائرین  کا ایک قافلہ حرم مطہر رضوی  کی زیارت سے مشرف ہوا ان زائرین میں   زیادہ   تر ہندوستانی اور پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں  ۔

امریکہ  کے  کیلی فورنیا   کے اسلامک سینٹر کے امام جمعہ  حجت الاسلام سید نبی  نے آستان قدس رضوی کے میوزیم  کو دیکھنے کے موقع پر آستان نیوز کے  رپورٹر سے  اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قافلے کے اکثر لوگ پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہورہے ہیں لہذا بہت خوش ہیں کہ یہ توفیق ان کو نصیب ہوئی ہے۔

حجت الاسلام سید نبی نے مزید کہا: یہ زائرین بنیادی  طورپر  ہندوستان، پاکستان اور بعض عربی ممالک سے ہیں  جو برسوں  سے امریکہ میں مقیم ہیں ۔ ان میں سے بعض افراد غیر مسلم تھے اور تازہ مسلمان ہوئے ہیں اور ان میں  سے بعض  مسلمانوں نے مذہب  تبدیل    کرکے شیعہ مذہب کو اختیار کیا ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک میں ایران کے خلاف پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک  بالخصوص امریکا  میں ایران کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈہ ہوتا ہے ، لیکن یہ لوگ جانتے ہیں کہ جو پروپیگنڈہ ہورہا ہے سب غلط ہے  اور  ایران کا چہرہ جو دکھایا جارہا ہے وہ  اس طرح سے  نہيں ہے جیسا پیش  کرنے  کی کوشش کی جارہی ہے 

کیلیفورنیا اسلامک سینٹر کے امام  جمعہ  نے کہا کہ  اگر لوگ  اس طرح کے  پروپیگنڈے پر یقین کرتے  تو امریکا اور مغرب سے  اس قدر زائر ین ہر سال ایران کبھی نہ آتے   اور جن لوگوں پر اس طرح کے  پروپیگنڈوں  کا کسی حدتک اثر ہوا بھی تھا  تو ایران  آنے کے بعد  ان کے سارے شکو ک و شبہات بر طرف ہوگئے  اور ایسے لوگ ایران آنے کے بعد ایران سے بہت ہی اچھی یادیں  اور ایران کی خوبصورت  شبیہ اپنے ذہنوں میں لے کر جاتے ہيں  ۔ انہوں نے    کہا کہ  یہ ساری باتیں ہمارے لئے انتہائي  باعث مسرت ہیں  ۔ مولانا سید بنی  کا  کہنا تھا کہ ایسے افراد ایران کے حقیقی حالات  کے ترجمان اور نقیب بنتے ہيں  جو دوسرے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہيں   

انہوں نے کہا کہ : حرم مطہررضوی کی خوبصورتی نا قابل توصیف  ہے ۔ میوزیم ، لائبریری، مہمان سرا، متعدد صحن اور مختلف  اور بڑے بڑے خوبصورت  ہالوں اور شبستانوں نے حرم مطہر رضوی کی خوبصورتی میں  چار چاند لگادیا ہے  ۔

قابل ذکر ہے کہ اس قافلے کے اکثر افراد پہلی مرتبہ امریکی   شہر کیلی فورنیا  سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کے لیے مشہد مقدس  آئے اور  آستان قدس رضو ی کے غیر ملکی زائرین کے امور کے ادارے کے سربراہ نے   ان کا  استقبال کیا ۔ ان زائرین کو   آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم  اور دیگر مقامات  کی سیرکرائي گئي جبکہ ان امریکی  زائرین نے  مذہبی پروگراموں  میں   بھی شرکت کی اور ان سے فیضیاب ہوئے ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:64
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...