خبر
12/9/2019
آستان قدس رضوی کے متولی اور زائرین سے ان کا رابطہ

 
آستان قدس رضوی کے متولی اور زائرین سے ان کا رابطہ

آستان قدس رضوی کے متولی نے زائرین کے ساتھ اپنے رابطے کے طریقہ کار کی تفصیلات بیان کی 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، آستان قدس رضوی کے متولی شیخ احمد مروی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ آستان قدس رضوی میں ہماری بنا یہ ہے کہ  نوجوانوں کی استعداد و توانائیوں سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ بعض عہدوں پر تجربہ کار لوگوں کے تجربات سے استفادے پر ہم مجبور ہوں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان افراد ہمت وبلند حوصلوں اور خلاقیت ودیگر خصوصیات کی وجہ سے کامیابی و ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں اسی لئے نوجوانوں کی توانائیوں سے استفادہ کرنا ہمارے پروگرام میں شامل ہے 
انہوں نے کہا کہ میں نے آستان قدس رضوی کے تمام عہدے داروں سے کہا ہے کہ اس سال  کے آخر تک ہر عہدیدار تین تین نوجوانوں کو اپنے جانشین کے طور پر متعارف کرائے البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تجربہ کار عہدیداروں کا تبادلہ کردیا جائے گا  بلکہ ہم چاہتے ہيں کہ ہمارے پاس  ہر منصب و عہدے کے لیے  اہل و لائق اور مناسب نوجوان جانشین کے طور پر موجود ہوں ۔ 

آستان قدس رضوی کے متولی نے طلبا کی آراء و تجاویز اور تنقیدوں کو قبول کرتے ہوئے ان کے نظریات کو امور میں پیشرفت اور ممکنہ مشکلات کے حل کا ذریعہ قراردیا اور کہا کہ میری نظر میں اسٹوڈینٹس کے ساتھ اس طرح کے مسلسل جلسے اور میٹنگيں ہونی چاہئيں اور میں چاہتا ہوں کہ اس طرح کے جلسے منظم طور پر منقعد ہوتے رہیں کیونکہ یہ میٹنگیں بہت مفید واقع ہوسکتی ہیں۔

حجت الاسلام شیخ مروی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں کہا کہ آج تک میری کوشش رہی ہے کہ میں بغیر کسی واسطے کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھوں ، اسی لئے تقریبا ہر روز نمازظہرین کے بعد حرم مطہر رضوی کے ولایت ہال میں لوگوں سے ہر طرح کے تکلفات سے عاری ماحول میں اور کسی روک ٹوک کے بغیر ملاقات کرتا ہوں اور ملاقات کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک لوگ آتے رہتے ہیں  ۔

انہوں نے کہا کہ  میں لوگوں کے ساتھ براہ راست اور بلاواسطہ ملاقاتوں کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ، آئی وی آر ٹیلفون نمبر 138 اور حرم مطہر رضوی میں جگہ جگہ رکھے ہوئے آراء تجاویز کے باکس بھی لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے کا ذریعہ ہيں اور میری کوشش رہتی ہے کہ لوگوں کے پیغامات اور ٹیلیفونی گفتگو کو خود ہی پڑھوں اور سنوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح میری کوشش رہتی ہے کہ حرم مطہر رضوی میں میری رفت و آمد بہت ہی سادگی کے ساتھ ہو تاکہ اگر کسی کو مجھ سے کوئی کام ہو تو آسانی کے ساتھ  وہ مجھ سے اپنی بات کہہ سکے ۔  حجت الاسلام مروی نے کہا کہ میں نے اپنے محافظ ساتھیوں سے بھی کہہ رکھا ہے کہ حرم مطہر میں مجھ سے کچھ فاصلے کے ساتھ چلا کریں۔  

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ہمارا مقصد آستان قدس رضوی میں ہر فن اور شعبے کے ماہر افراد کے تجربوں سے استفادہ کرنا ہے تاکہ حتی الامکان آستان قدس رضوی کے تمام امور مہارت و کامیابی کے ساتھ انجام پائیں ۔ شیخ احمد مروی نے کہا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنے فیصلوں  میں بھی صاحبان رائے افراد سے مشورہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق عہدے داروں کو ہم آئندہ کوئي عہدہ نہیں دیں گے   اس لیے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تمام صلاحیتوں سے اپنے پہلے عہدے کے دوران استفادہ کرلیا ہے۔ اس لئے اب نئے اور نوجوان عہدیداروں کی استعداد و صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا ، البتہ  کسی سابق کامیاب عہدے دار سے بھی مشورے کی حدتک استفادہ کرنے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہوگا ۔



   
وزٹرز کی تعداد:106
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...