خبر
12/5/2019
معذور افراد کے لئے حرم مطہر رضوی کی زیارت کو انتہائي آسان بنایا جائے ، متولی آستان قدس  رضوی

 
معذور افراد کے لئے حرم مطہر رضوی کی زیارت کو انتہائي آسان بنایا جائے ، متولی آستان قدس رضوی

آستان قدس رضوی کے  متولی نے  معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں معذور افراد کی رفت و آمد کے لیے راستوں کو مناسب اور آسان بنانے پر تاکید کی اور کہا: آستان قدس رضوی کے عہدے دار و ذمہ دار افراد،   معذور،  اور جنگ کے دوران  اپنے اعضا و وجوارح سے محروم ہوجانے والے جانبازوں و نابینا اور ضعیف العمر افراد کے  حرم مطہر رضوی  میں خصوصا ضریخ مطہر تک پہنچنے کے لئے  راستوں کو آسان بنانا اپنی ترجیحات میں قرار دیں  اوران  زائرین کی زیارت میں معمولی سی بھی پریشانی  قابل  قبول نہیں ہے اور یہ کام جتنی جلد ی ہوسکے انجام پانا چاہئے   
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معذور افراد کا عالمی دن   اقدار کا احترام اور پاس و لحاظ رکھنے کا دن ہے  ؛ یہ ایسادن ہے جس دن یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ" ہم  ہرکام کرسکتے ہيں "   ۔
معذور افراد کے عالمی دن نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے  کہ ہم  آستان قدس رضوی کے عہدےداروں سے کہيں کہ و ہ   معذور افراد کے لئے فراہم کی گئيں سہولتوں کے تعلق  سے   حرم مطہر رضوی میں جو  کام اب تک ہوا ہے اس کی   ایک رپورٹ پیش کریں، اور ساتھ ہی  معذور افراد کے لئے ضریح تک پہنچنے کا  راستہ انتہائی آسان بنائيں اور اس امر کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں   ۔
معذوروں اور جنگی معذور جانبازوں   و نابینا اور ضعیف و کمزور افراد کی   حرم مطہر رضوی  میں خصوصا ضریخ مطہر تک رسائی میں آسانیا ں پیدا کرنے کو اپنی ترجیحات میں قراردیں  اور ان لوگوں کوزیات میں کسی بھی طرح کی کوئي معمولی سی بھی پریشانی پیش  نہ آئے اور یہ کام جتنی جلد ہوسکے پایہ تکمیل پہنچایا جائے    
اسی طرح بلدیہ اور شہر کے میئر سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ حرم مطہر رضوی کی زیارت کے لئے آنے والے  معذوروں ، جنگی معذوروں  و نابینا اور ضعیف  العمر   افراد کی رفت و آمد کے لیے حرم مطہر رضوی  کے  تمام راستوں کے سلسلے میں خاص توجہ دیں  تاکہ سال کے تمام ایام میں  ہم ان لوگوں کا خاص خیال رکھ سکیں 
 
احمد مروی
متولی  آستان قدس رضوی

   
وزٹرز کی تعداد:73
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...