خبر
12/3/2019
جارجیا کے زائرین  حرم مطہر رضوی کی زیارت  سے مشرف

 
جارجیا کے زائرین حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف

جارجیا  کے   زائرین کے ایک قافلہ  نے  حرم امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارکہ پر حاضری دی    اور زیارت کا شرف حاصل کیا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جارجیا کے ‎۳۸  زائرین پر مشتمل اس قافلے حضرت  ثامن الحجج(ع) کی زیارت سے فیض یاب ہونے کے بعد حرم رضوی کے مرکزی  قرآنی میوزیم کے علاوہ مرکزی کتابخانہ اور حرم رضوی کے آرکائیو  کا بھی  وزٹ کیا ۔

زائرین کا یہ قافلہ حرم رضوی کے دارالرحمہ میں بھی  گیا   جہاں   آستان قدس رضوی کے مذہبی  پروگراموں  سے   سے مستفید ہوا  یہ تمام پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ  غیرملکی زائرین     کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے 

اس قافلہ کے سرپرست   فارض رجب اف نے اس موقع پر اپنے   تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ    آئمہ اطہار علیہم السلام سے منقول روایات میں آیا ہے کہ جو بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے آتا ہے اس کی دعا مستجاب ہوتی ہے اور ہم بھی دعا کی قبولیت اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی معرفت حاصل کرنے کی امید سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ  میں حاضر ہوتے ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر معنویت و روحانیت سے لبریز ہے اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے افراد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہونے کا بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں اس لئے آستان قدس رضوی کے  عہدیداروں    سے درخواست  ہے کہ وہ جارجیا کے   زائرین کے لئے خصوصی طور پر سہولیات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین بارگاہ رضوی کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔

زائرین کا یہ قافلہ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی میزبانی میں حرم رضوی میں حاضر ہوا اور زیارت کے ان چند ایّام کے دوران مشہد مقدس میں واقع زائر سرای رضوی میں رہائش پذیر رہا  ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:47
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...