خبر
11/6/2019
رضوی خزانے کے موقوفات میں 2500 سالہ سکوں کا اضافہ

 
رضوی خزانے کے موقوفات میں 2500 سالہ سکوں کا اضافہ

 مشہد مقدس میں قدیم اور نادر سکے جمع کرنے کے شوقین اور سکوں کے ماہر ایک شخص نے اپنے جمع کردہ قدیمی اور تاریخی سکوں کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں وقف کردیا کہ جن میں ڈھائي ہزار سال پرانا سونے کا سکہ  اور اسی طرح حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولیعہدی کے دور سے مربوط سکہ بھی شامل ہے جو سکوں کے کیلیکشن کے میدان میں نادر شمار ہوتے ہیں

آستان نیوز کی رپورٹ  کے مطابق، آغاز اسلام سے قبل کے سکوں کی شناخت کے ماہر محمد تقی صفار نے تاریخ کے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے اپنے جمع کردہ تقریبا 200 سکوں کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں وقف کردیا ۔ ان سکوں کے مالک نے آستا ن قدس رضوی کے میوزیم، لائبریری اور آرکائیو کے آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرسے ملاقات میں تقریبا 200 سکے آستان قدس رضوی کے نام وقف کیے کہ جن میں سے کچھ سونے کے سکے ہخامنشی دور سے تعلق رکھتے ہیں جو تقریبا 350 سے 500 سال قبل از میلاد حضرت عیسی مسیح کے ہیں اور یہ اس میوزیم کے قدیمی ترین سکوں میں سے ہیں۔

محمدتقی صفار نے کہا کہ: یہ سکے خانہ سارد میں ڈھالے گئے تھے اور ان کے اوپر ہخامنشی بادشاہ کی تصویر ہاتھ میں نیزہ  اور کمان لیے ہوئے ،بنی  ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولیعہدی کے دور سے مربوط 203 ہجری کے سکے اصفہان میں تیار کئے گئے تھے کہ جو اس سلسلے کے نفیس، اورنادر سکے ہیں۔

شاہپور اول و بہرام دوم  کے دور سے مربوط ساسانی طلائي سکے ، سربداران اور ہرمز بادشاہوں کے زمانے سے متعلق سونے کے سکے اور فاطمیون ، ایلخانیان اور رومی دور کے بادشاہوں جیسے شاہوں کے زمانے کے سکے وہ جملہ نادر سکے ہیں جو وقف کئے گئے ان سکوں میں شامل ہیں 
انہوں نے اسی طرح چاندی کے سکوں کے سلسلے میں کہا: چاندی کے سکے بنی امیہ، بنی عباس، طاہری ، آل بویہ، سامانی، شدادیان، آل زیار، ایلخانیاں، منگول 
، تیموریان، آق قویونلو، قراقویونلو، مرعشیان طبرستان، صفویان، افشاریہ، زندیہ اور قاجار حکومتوں سے متعلق ہیں۔

ماہر مسکوکات و نوادرات صفار نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یہ سکے 35 سال کے کلیکشن اور کوششوں کا نتیجہ ہیں کہا کہ ان سکوں کو آستان قدس رضوی  میں وقف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ نوادرات آستان قدس رضوی کے میوزیم میں محفوظ ہوجائيں  گے اور یہاں ان کی اچھی طرح سے حفاظت ہوتی رہے گی  ۔

قابل ذکر ہے کہ محمد تقی صفار نے اس سے پہلے بھی 110 عدد سکوں کو آستان قدس رضوی کے نام وقف کیا تھا کہ جن میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولیعہدی کے دور کے سکے قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے اسی طرح کچھ عرصے پہلے بھی 130 سکے اس میوزیم میں وقف کیے تھے یوں اس ادارے میں اس عظیم واقف کی جانب سےوقف کئے گئے نادر اور کمیاب سکوں کی تعداد 440 ہوچکی ہے۔

   
وزٹرز کی تعداد:37
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...