خبر
11/4/2019
حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں ماتم داروں کا عظیم اجتماع

 
حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں ماتم داروں کا عظیم اجتماع

حرم مطہر رضوی میں سات ہزار سے زائد اردو زبان زائرین اور عزاداروں ںے ما تمی اجتماع منعقد کیا  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان اور ہندوستان کے اردو زبان زائرین کربلائے معلیٰ کی زیارت کی واپسی پر مشہد مقدس پہنچے جہاں 
 انہوں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ حرم مطہر کے رواق امام خمینیؒ میں اجتماعی طور پر ماتم داری بھی کی۔ 

اس پروگرام کی مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام سید ظہیر الحسن نقوی نے تقویٰ کی فضیلت اور زیارت کے آداب سے متعلق کہا کہ زیارت اگر معرفت کے ساتھ ہو تو زائرین کی دعا مستجاب ہوتی ہے ۔ 

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آئمہ اطہار کی ولایت کی پیروی ہی انسانوں کو  گمراہی و ضلالت سے نجات دلانے کا واحد راستہ ہے کہا کہ 
 معصومین (ع) کی زیارت خداوند متعال کے احکامات کی اطاعت و پیروی کا ایک مصداق ہے جس کے آداب کی رعایت سے ہم اپنے آپ کو اللہ کی بارگاہ سے قریب کر سکتے ہیں۔ 

حجت الاسلام نقوی نے اردوزبان زائرین کے لئے اس عظیم الشان ماتمی اجتماع کا انعقاد کرنے پر آستان قدس رضوی کے متولی اور حرم مطہر کے دیگرعہدیداروں نیز اس اجتماع کا اہتمام کرنے والے سبھی لوگوں کا 

 شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر رضوی میں یہ اجتماع درحقیقت مسلمانوں کے ذریعے دینی اقدارکی پابندی اور رضوی  سیرت و تعلیمات کی پیروی کا مظہر ہے ۔

پروگرام کے آغاز میں قرآن کی قرائت،تواشیح اور مرثیہ خوانی کی گئي  اور مجلس عزا کے بعد مرتضی نگری اور فہیم حیدرنے نوحہ خوانی کی  
اردو زبان زائرین کی اجتماعی ماتم داری کا عظیم الشان اجتماع آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والے ماتم داروں  اورعزاداروں نے ’’لبیک یا مھدی (عج)‘‘،’’لبیک یا علی(ع)‘‘،’’لبیک یا حسین(ع)‘‘،’’لبیک یا امام رضا(ع)‘‘ اور’’لبیک یا زہراء(س)‘‘ کے نعرے لگائے جس سے حرم رضوی کی نورانی اور معطر فضا آئمہ اطہار علیہم السلام کے اسمائے مبارکہ سے گونج اٹھی۔ 

عزاداری کے اس عظیم اجتماع کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے خادموں نے زائرین میں تبرک اورہدیے تقسیم کئے جبکہ ماتمی اجتماع میں شریک عزاداروں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دستر خوان کا  متبرک کھانا بھی تناول کیا   

   
وزٹرز کی تعداد:67
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...