خبر
10/22/2019
 چین کے شہر شنگهائی کے میوزیم کے سربراہ کا ملک میوزیم اور لائبریری کا دورہ

 
چین کے شہر شنگهائی کے میوزیم کے سربراہ کا ملک میوزیم اور لائبریری کا دورہ

شنگھائی کے مختلف النوع آرٹ کے میوزیم کے سربراہ نے چین کے کئی آرٹسٹوں فنکاروں کے ہمراہ تہران  میں آ‎ستان قدس رضوی سے وابستہ "ملک  قومی میوزیم اور لائبریری"  کا دورہ کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، "ھو موچین" نے چین کے 20 اساتذہ اور مجسمہ سازی و نقاشی کے ماہرین کے ہمراہ، (ملک) قومی میوزیم  اور لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں پر انھوں نے اسلامی اور ایرانی  تہذیب و ثقافت کے بعض گوشوں سے آشنائی حاصل کی۔ 

چین کے شہر شنگھائی کے مختلف النوع آرٹ کے میوزیم کے سربراہ نے   اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: جو کچھ بھی میں نے دیکھا ہے اس نے مجھے متاثر کیا ہے، یہا ں پر رکھی ہوئی تمام اشیا بے حد نادر قسم کی ہیں اور ایسی اچھوتی اشیا  ایران کے دوسرے عجائب گھروں اور میوزیموں میں نظر نہیں آتیں۔

اس چینی گروہ نے میوزیم میں جن شعبوں کا بطور خاص دورہ کیا ان میں : اسلامی ایران میں علم اور سائنس سے متعلق ہال ، ڈاک کے ٹکٹ، زندگی اور ہنر، سکّے، لاکھ سے بنائی ہوئی اشیا کا ہنر، خوشنویسی یا خطاطی اور نقاشی یا پینٹنگ کے مخصوص شعبے اور حصے شامل ہيں۔ ان کے علاوہ اس میوزیم کے خطی نسخوں، قاچاری دور کی پینٹنگز، لاکھ کے بنے قلمدان، لکڑیوں اور دھاتوں  سے بنی اشیا وغیرہ کے شعبوں کا بھی اس وفد نے معائنہ کیا۔

چین کے ان ماہرین اور آرٹسٹوں کے وفد نے اس میوزیم کے خصوصی کمرے میں جا کرحاج حسین ملک کی زندگی اور سوانح حیات سے بھی آشنائی حاصل کی جو اس میوزیم اور لائبریری کے بانی تھے۔

یاد رہے کہ مرحوم حاج حسین ملک نے 82 سال پہلے اس میوزیم کو بنانے کے بعد اسے حرم مطہر امام رضا (ع) کے نام وقف کردیا تھا۔
 
   
وزٹرز کی تعداد:33
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...