خبر
10/21/2019
ترکی  کے  علمائے علویون کا ایک گرو پ حرم رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا

 
ترکی کے علمائے علویون کا ایک گرو پ حرم رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا

آستان قدس رضوی  کے    ثقافتی ادارے  کی ہم آہنگی سے ترکی کے علمائے علویون کا ایک گرو پ  حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ثقافتی ادارے کے تعاون  اور ہم آہنگی سے  مشہد مقدس آنے والا یہ گروپ    ۲۶ افراد پر مشتمل تھا  ۔ ان افراد نے حرم مطہر  رضوی میں حاضر ہو کر حرم  کے  مختلف حصوں کی زیارت کی۔

ترکی کے ایک ثقافتی   ادارے  کی درخواست پر آستان قدس رضوی کی جانب سے اس زیارت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

آستان قدس رضوی کے  میوزیم کے ایک تجربہ کار  گائيڈ نے ترکی کے علمائے علویون کو آستان قدس رضوی  کے میوزیموں کا وزٹ  کرانے کے ساتھ ساتھ    حرم  مطہر رضوی کے متبرک صحنوں کی زیارت   اور سیر کرائی اور  حرم کے تعمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا  

زیارت کے اختتام پر   ترکی  کے   علمائے  علویون نے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے بابرکت دسترخوان  پر  کھانا بھی تناول کیا ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:17
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...