خبر
10/21/2019
حرم رضوی کے طباعت خانے (پرنٹنگ پریس) میں بچوں کے لئے 77  لاکھ کتابوں کی چھپائی

 
حرم رضوی کے طباعت خانے (پرنٹنگ پریس) میں بچوں کے لئے 77 لاکھ کتابوں کی چھپائی

گزشتہ 22 سالوں میں آستان قدس رضوی کے پرنٹنگ پریس سے تقریبا" دو ہزار دوسو اٹھاون موضوعات پر مبنی 77 لاکھ چار ہزار پانچ سو نسخے ، بچوں کی دلچسپی کے موضوعات پر شائع ہوچکے ہیں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، آستان قدس رضوی کے ادارۂ نشرو اشاعت (بہنشر) کے مینیجنگ ڈائرکٹر نے کہا: ہمارے ادارے کو قومی پیمانے پر بچوں کی کتابوں کے ناشرین کی صف میں ممتاز درجے پر چنا گیا ہے۔ 

حسین سعیدی نے مزید بتایا: کم و بیش گزشتہ 22 سال میں ہم بچوں کے متنوع موضوعات پر کام کررہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 77 لاکھ چار ہزار پانچ سو کتابوں کے نسخوں کی اشاعت ہوچکی ہے۔

انھوں نے 2 ہزار 258 بچوں سے متعلق موضوعات کی کتابوں کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 984 موضوع ایسے ہیں جن کو پہلی بار منتشر کیا جا رہا ہے اور ایک ہزار 274 موضوعات پر مبنی وہ کتابیں ہیں جن کو دوبارہ شایع کرنے کی درخواست آستان قدس کو موصول ہوئی ہے ۔

سعیدی نے زور دے کر کہا: ہمارا ہدف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ قابل فخر دینی تصنیفات کو وجود میں لانے والوں کی حمایت کی جائے، اس طرح مقامی مصنفین کی بھی مدد ہو اور ساتھ ہی ساتھ فن و ہنر سے بھرپور کیفیت والی تصنیفات کی اشاعت کے ذریعے بچوں اور جوانوں کی استعداد کو بڑھانے میں ہمارا کردار بھی شامل رہے۔ 

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک بچوں کے لئے 135 موضوعات پر ایسی کتابیں شائع ہوچکی ہیں جو خصوصی طور پر امام رضا (ع) کی سیرت سے متعلق ہیں۔ 

آستان قدس رضوی کے ادارۂ  طباعت (بہ نشر)  کے مینیجنگ ڈائرکٹر نے دنیا کی مختلف زبانوں کی کتابوں کی اشاعت کے بارے میں کہا: "قصہ ما مثل شد" ("ہمارا یہ قصہ مثل بن گیا") نامی کتاب کو چینی اور 8 جلدوں کی کتاب "داستان ہائے تخیلی از مفاہیم قرآنی" کو ترکی زبانوں میں شائع کیا جا چکا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں چند کتابوں کا عربی اور جرمن زبانوں میں ترجمہ ہونے جا رہا ہے۔

سعیدی نے اطلاع دی : ہمارے یہاں کے بچوں اور نوجوانوں کے موضوعات پر کام کرنے والوں کا ایک گروہ ہے جو کتابوں کے متن کی کیفیت کو بہتر بنانے  میں ہمہ وقت مشغول رہتا ہے۔ اس سلسلے میں 121 ممتاز ایرانی مصنفین سے مستقل طور پر رابطہ رہتا ہے اور اس کے علاوہ 248 ڈیزائنر، کمرشل آرٹسٹ اور تصویرسازوں کی مدد بھی شامل ہوتی ہے۔

انھوں نے یہ اطلاع بھی دی کہ ہمارے یہاں کا 95 فیصد نشرو اشاعت کا اندرونی یا بیرونی آرڈر کا کام ، ممتاز ایرانی مصنفین کی اعانت سے انجام پاتا ہے۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:25
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...