خبر
10/19/2019
اربعین حسینی کے موقع پر کربلا  نہ پہنچ پانے  والوں کا حرم رضوی میں اجتماع

 
اربعین حسینی کے موقع پر کربلا نہ پہنچ پانے والوں کا حرم رضوی میں اجتماع

چہلم امام حسین علیہ السلام کے دن حرم رضوی سوگوار و عزادار  تھا  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ ایسے عاشقوں اور محبوّں سے مملو تھی    جو اس سال اربعین حسینی کے موقع پر کربلا    نہیں جاسکے  تھے 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام علی رضا علیہ السلام کی جانب جانے والے تمام راستوں پر حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے عزاداروں اور بارگاہ رضوی کے زائروں اور مجاوروں نے ماتمی دستوں کی صورت میں مظلوم کربلا کے چہلم کی یاد میں نوحہ و ماتم کیا ۔

ہزاروں کی تعداد میں زائرین و مجاورین نے حرم رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں چہلم امام حسینؑ کی عزاداری کے اجتماعات  منعقد کئے جن میں مرثيہ خوانوں او ر نوحہ خوان حضرات نے       سید الشہداء کے غم میں نوحہ اور مرثیہ خوانی  کی

اربعین حسینی کی مناسبت سے منعقد  ہونے والی مجلس   کو  حجت الاسلام والمسلمین محسن کافی نے   خطاب کیا جس میں انہوں نے عزاداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل میں سے ایک  بڑا    مسئلہ بغیر سوچے سمجھے فیصلہ اور قضاوت کرنا ہے جو کہ عوام الناس میں ہر دور میں رائج تھا   اور رائج رہے گا  حالانکہ اسلام نے اس کام کو سختی سے منع کیا ہے اور اس چیز کو فساد کا باعث جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے رائے قائم کردینے  کی  اصل  وجہ سوء ظن ہے   ۔سوء ظن کا مطلب یہ ہے کہ انسان کسی کے بارے میں بدگمان ہو اور اس کے ہر کام کو بدگمانی اور شک کی عینک سے دیکھے اور اکثر طور پر دوسروں کی گفتار و کردار کو منفی انداز سے دیکھے  

حرم رضوی کے خطیب نے   کہا کہ قرآن نے اس چیز سے بچنے کے لئے جو نسخہ انسانوں کو دیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان دوسروں کو نسبت ایسی قضاوت  کرنے اور رائے  دینے سے پرہیز کرے جس کے بارے میں اسے یقین نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدگمانی معاشرتی تعاون میں رکاوٹ کی سب سے اہم وجہ ہے بدگمانی انسان کو فردی زندگی سے گوشہ نشینی کی طرف لے جاتی ہے ۔

حجت الاسلام کافی کا کہنا تھا کہ بدگمانی کی ایک وجہ حسد ہے کیونکہ حاسد شخص ہر قسم کے وسیلے کا سہارالیتا ہے تاکہ مدّ مقابل شخص کو اس کے مقام و مرتبہ سے نیچے لے آئے۔

 

 

 
وزٹرز کی تعداد:35
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...