خبر
10/17/2019
اربعین   ایرانی  اور  عراقی عوام کے  درمیان اتحاد و دوستی کا جلوہ ہے ، متولی آستان قدس رضوی

 
اربعین ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان اتحاد و دوستی کا جلوہ ہے ، متولی آستان قدس رضوی

 آ‎ستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے  حرم مطہر   کے  متولی اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم مطہر کے     متولی سے  علیحدہ علیحدہ ملاقات  کی ہے  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ان ملاقاتوں میں عراقی  عوام کی جانب سے  حضرت اما م حسین علیہ السلام کے زائرین کی بہترین اور سخاوت مندانہ انداز میں پذیرائي کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے ، کہا کہ  میں  حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی شاندار مہمان نوازی  کرنے پر  عراقی قوم  کا  تہہ دل سے     شکریہ ادا کرتا ہوں ،حقیقت میں عراقی عوام ایام اربعین میں دل و جان سے، جو کچھ بھی ہوتا ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین  کی خدمت میں پیش کردیتے  ہیں اور زائرین کی مہمان نوازی کا حق    ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ا ن ملاقاتوں  میں عراق کی سرحدوں سے  نجف و کربلا تک  گاڑیوں  اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسیع تر کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے نجف  سے کربلا تک پیدل مارچ میں  عراقی عوام کی جانب سے زائرین کی شاندار مہمان نوازی کی وجہ سے زائرین   کو بہت کم مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے اسی طرح  بہتر  ہوگا کہ عراقی سرحدوں سے نجف اور کربلا تک زائڑین کو  پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت اور نظام کو مزید بہتر بنادیا جائے   تاکہ ان  زائرین کوجو  زمینی راستے سے عراقی بارڈر میں داخل ہوتے ہيں   نجف اور کربلا  تک پہنچنے میں  کوئي پریشانی نہ ہو۔  آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ عراقی سرحدوں سے نجف اور کربلا شہروں تک گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کا نظام مزید وسیع کرنے اور ریلوے سروس کے قیام سے زائرین سید الشہدا کو کافی آسانیاں ہوجائيں گي  

انہوں نے    آئمہ طاہرین علیہم السلام سے عشق و محبت کو عراق و ایران  کے عوام  کے   اتحاد و دوستی کا محور قرار دیا اور کہا کہ عراق و ایران کی دونوں قوموں میں اتحاد ایک تاریخی حقیقت ہے اور حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام اور ان کی اولاد طیبہ سے عشق و محبت،  ان کی دوستی و اسلامی اخوت کا محور ہے ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مروی نے کہا کہ  ایران و عراق کی دو عظیم قوموں نے ہمیشہ خواہ وہ  اربعین حسینی  کا ملین مارچ ہو  یا پھر داعش کے خلاف جنگ ہو  ہرموقع  پر   اپنے  اتحاد و بھائی چارہ کا ثبوت پیش کیا  ہے   اور دشمن کبھی بھی اس اتحاد کو کہ جو اہل  بیت طاہرین علیہم السلام اور اسلام کی بنیاد پر ہے، نہیں توڑ سکتا ۔
   
وزٹرز کی تعداد:22
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...