خبر
10/14/2019
مہران بارڈر    پر  زائرین  کی خدمات کے  انتظامات  وسیع  کئے جائيں  ، متولی آستان قدس

 
مہران بارڈر پر زائرین کی خدمات کے انتظامات وسیع کئے جائيں ، متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے  متولی نے  حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین  کے زائرین کی تعداد میں   غیر معمولی اضافے اور بے پناہ    ا ژدحام کے پیش نظر   آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ مہران بارڈر پر زائرین کی خدمات   و  انتظامات کا دائرہ   اور زیادہ وسیع  کردے   
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق ،آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی نے گذشتہ برسوں کی طرح اس سال  بھی اربعین حسینی میں شرکت کے لئے  عراق جانے والے زائرین  کے سفر کے آغازسے ہی  زائرین کے لئے اپنی خدمات کو  پیش کرنا شروع کردیا ہے   

مہربان بارڈر پر آستان قدس رضوی کے موکب   روزانہ ایک لاکھ سے زائد تازہ  کھانے کے  پیکیٹس   اورپانی کی بوتلیں  زائرین میں    تقسیم کرتے ہيں ۔ اس کے علاوہ  زائرین کے قیام کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کی بھی سہولتیں فراہم کرتے ہيں ۔ آستان قدس رضوی کے موکب کے رضاکاروں کی جانب سے سن رسیدہ  اور معذور زائرین کے لئے ویلچیئر کا بھی پورابندوبست کیا گيا ہے اور اس کام کے لئے ایک ہزار اعزازی خدام وہاں موجود ہيں    
اسی طرح ہر روز 11 ہزار سے زیادہ تازہ  کھانے کے  پیکیٹس کاظمین میں، 70 ہزار کھانے کربلا میں اور  17 ہزار کھانے سامرہ میں بھی  حرم مطہررضوی کے اعزازی خدام کے ذریعہ تقسیم کیے جارہے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ زائرین  اربعین کو  میڈیکل کی بھی سہولتیں فراہم ہيں جبکہ ان مقامات پر زائرین کے قیام اور ٹھہرنے کا بھی انتظام آستان قدس رضوی کی جانب سے کیا گيا ہے۔ اس کے علاوہ ان کیمپوں او ر موکبوں میں مذہبی معلومات کی فراہمی کے لئے علما بھی موجود ہيں   

 آستان قدس رضوی کے متولی   حجۃ الاسلام والمسلمین مروی  نے آستان قدس رضوی کی اربعین حسینی کمیٹی کے سربراہ سے ٹلیفونی رابطہ کیا  اور اس کمیٹی کی جانب سے زائرین  کے لئے انجام پانے والی خدمات کی تازہ ترین  تفصیلات معلوم کیں  -  مہران بارڈر پر زائرین کی بہت زیادہ کثرت اور اژدحام کے پیش نظر انہوں نے آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ اس کمیٹی کے ذریعے انجام پانے والی خدمات اور انتظامات کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے تاکہ زائرین کو جو عراق جارہے  ہیں یا پھر  جو  عراق سے واپس آرہے ہیں انہيں  کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ ہو   ۔

   
وزٹرز کی تعداد:60
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...