خبر
10/9/2019
رضوی اسپتال میں تیسری کارڈیالوجی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں؛  
رضوی اسپتال میں تیسری کارڈیالوجی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

قلب رضوی کے زیرعنوان تیسری کارڈیالوجی بین الاقوامی کانفرنس مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں شروع ہوگئی 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے ہیلتھ فاؤنڈیشن کے  سربراہ ڈاکٹرمحمود محمد زارہ شبستری زادہ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور دنیا کے انیس ملکوں کے معروف اور تجربہ کار کارڈیالوجیسٹ جن میں ڈاکٹر اور سرجن سبھی شامل ہيں اس تین روزہ کانفرنس میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس 9سے 11 اکتوبر 2019 تک جاری رہے گی ۔

ڈاکٹر محمود محمد زادہ شبستری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ  گزشتہ دو بین الاقوامی کانفرنسیں باشکوہ طریقے سے رضوی اسپتال میں انجام پاچکی ہیں کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہے کہ یہ تیسری کانفرنس پہلی دوکانفرنسوں سے بھی زیادہ پرشکوہ انداز میں منعقد ہوئی ہے اور اس سال مزید 15 مہمان اور آئے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ یقینا"  یہ امام رضا (ع) کی خاص عنایت کی وجہ سے ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں 40 سے زیادہ غیر ملکی ہارٹ اسپیشلسٹ اور سرجن شریک ہیں جو سارے کے سارے قلب اور شریانوں سے متعلق علمی انجمنوں کے سربراہ اور معروف ڈاکٹر ہیں جن کا عالمی سطح پر اپنا خاص مقام ہے  ۔ 

ڈاکٹر شبستری نے بتایا کہ تقریبا" 700 افراد نے دل کے امراض سے متعلق اس تیسری بین الاقوامی کانفرنس کے لئے نام لکھوایا ہے جن میں سے ایران کی 20 یونیورسٹیوں  اور میڈیکل سائنس کی انجمنوں کے نمائندے اورغیر ملکی کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹروں کی  چار بڑی بین الاقوامی انجمنوں کے ممبران ہیں۔
  
آستان قدس رضوی کے ہیلتھ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ قلب یا دل کے امراض  کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں 200 تقاریر کی جائیں گی۔ اس درمیان دل اور اس کی شریانوں کے بائیس آپریشن رضوی اسپتال، مشہد اور شہید رجائی اسپتال، تہران میں انجام دئے جائیں گے جنہیں براہ راست ویڈیو چینلز پر ساری دنیا میں دیکھا جاسکے گا ۔

انھوں نے ملک کے مختلف اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس تیسری بین الاقوامی قلب رضوی کانفرنس کو منعقد کرنے کے سلسلے میں اپنا  تعاون پیش کیا ہے  ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہم اس کانفرنس میں شریک مہمانوں کی ان کی  شایان شان  یزبانی کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ ایران کی کارڈیالوجی سوسائٹی  کے سربراہ ڈاکٹر فریدون نوحی بھی  اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ انھوں نے دل و شریان کی اس تیسرے بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کرنے کے سلسلے میں تمام لوگوں کی زحمات کی قدردانی کی اور ان سب کا فردا" فردا" شکریہ ادا کیا۔
   
وزٹرز کی تعداد:35
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...