خبر
10/8/2019
ایران کمباین ‌ساز کمپنی  کی مصنوعات کی 3 مختلف ملکوں کو برآمد

 
ایران کمباین ‌ساز کمپنی کی مصنوعات کی 3 مختلف ملکوں کو برآمد

رضوی اکنامک ارگنائزیشن سے وابستہ ایران کمبائن سازکمپنی کے مینیجنک ڈائریکٹر علی اصغر حمیدی فرد نے کہا ہے کہ اس کمپنی کی مصنوعات رواں سال تین ملکوں کو برآمد کی گئی ہیں 
آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کمبائن ساز کمپنی کے مینیجنک ڈائریکٹر علی اصغر حمیدی فرد نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں ، 14 عدد کمبائن تین ملکوں پاکستان ، عراق اور ازبکستان کو، اور اسی طرح 24 عدد بیلرازبکستان کو برآمد کئے گئے ہیں۔ 
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ برآمدات میں اضافے کی ایک موثر وجہ یہ ہے کہ مذکورہ ملکوں کے معتبر اور مضبوط خریداروں سے ہم نے رابطہ قائم کررکھا ہے 

ایران کمبائن ساز کمپنی کے مینیجنک ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک میں غیرملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے  کی بنا پر پیداواری شرح میں کمی نے بھی اس سلسلے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں مذکورہ کمپنی کی مصنوعات کی برآمدات سے  43 ارب 389 کروڑ ریال کی آمدنی ہوئی ہے 

حمیدی فر نےایران کمبائن ساز کمپنی کی پیداواری شرح میں اضافے اور کیفیت میں ارتقا کے سلسلے میں جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انجینیرینگ کے یونٹ میں موجودہ پیداوار کی بہتری کے پروجیکٹ میں ، خریداروں کی آرا ،  مشوروں اور ان کی ڈیمانڈ کے پیش نظر کام کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ   "کمبائن 1060 " کی پروڈکشن ، اس کی ایک مثال ہے 

ایران کمبائن سازکمپنی کے مینیجنک ڈائریکٹر علی اصغر حمیدی فرد نے  اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ ہماری پروڈکشن کی  برآمدات میں ایک بڑی رکاوٹ ، ایران اور بہت سارے ملکوں کے مابین بینکنگ کے تعاون کی راہ میں موجود رکاوٹیں ہیں جن کی وجہ سے برآمداتی مصنوعات سے حاصلہ آمدنی کو ایران منتقل کرنے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں  

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے شعبے میں بین الاقوامی بینکنگ کی سہولتیں نہ ہونے کی بنا پر کسٹمر کو دی جانے والی متفرق سہولتوں مثلا" سرمایہ  کاری  یا فائننسنگ اور مدت دار ادائگی  (periodic payment)  وغیرہ جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں LC کی عدم سہولت بھی ایک اور مثال ہے۔

حمیدی فرد نے  کہا: اس میدان میں خاص طور پر ہمیں چینی رقیبوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنھیں چینی حکومت کی جانب سے اپنی برآمداتی   پیداوار پر مہیا کی جانے والی طویل مدت کی ادائیگی کی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں۔ ایران کمبائن ساز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ طاقتور بین الاقوامی رقیب اپنے مشہور تجارتی برانڈ کے ساتھ بازار میں وارد ہوتے ہیں اور ہمارے لئے یہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
 


   
وزٹرز کی تعداد:19
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...