خبر
10/3/2019
کرویشیا   کے  بین الاقوامی قرآنی مقابلہ میں آستان قدس رضوی کے قاری   کو پہلا  مقام

 
کرویشیا کے بین الاقوامی قرآنی مقابلہ میں آستان قدس رضوی کے قاری کو پہلا مقام

کرویشیا   میں  بین الاقوامی قرآنی مقابلہ میں آستان قدس رضوی کے ممتاز قاری ہادی اسفیدانی نے پہلا  مقام حاصل کرلیا 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، کرویشیا   میں منعقدہ  بین الاقوامی قرآنی مقابلہ  اپنے  اختتام کو پہنچ گیا  جس میں    آستان قدس رضوی کے قاری ہادی اسفیدانی نے پہلا مقام حاصل کیا  اور یوں  ایران  میں قرآنی علوم میں سرگرم حلقوں اور اداروں نیز   آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآنی کے لیے  ایک  اور  قابل فخر کارنامہ انجام دیا 

ہادی اسفیدانی نے یہ انعام جیتنے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے  اپنی اس کامیابی  کو  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی عنایت  وکرم کا نتیجہ   قرار دیا  اور کہا کہ میں کرویشیا   میں قرآنی  مقابلے میں شرکت سے پہلےحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں حاضری دی   اور امام  سے اس مقابلے میں کامیابی کے لیے دعا مانگی تھی  ۔

 آستان قدس رضوی کے قاری قرآن  ہادی اسفیدانی  نے   یہ بھی کہا کہ  س مقابلے میں شرکت   کے لئے ایران سے روانہ ہو نے سے پہلے  میں  اپنے شہید استاد  محسن حاج حسنی  کے مزار پر  بھی گیا    اور مجھے  امید ہے کہ اس مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے سے ان   کی روح بھی خوش ہوئی ہوگی۔

کرویشیا  کے  بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے قاری ہادی اسفیدانی نے مزید کہا: اس قرآنی مقابلے میں دنیائے اسلام کے 46 ممالک سے قاری و نمائندے موجود تھے اوروہ سبھی  اسلامی جمہوریہ ایران کے  قاریوں کی تلاوت کو  انتہائي شوق و اشتیاق سے سن رہے تھے  

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ ایرانی قاری، مصر ی   قاریوں سے  پر اب سبقت لے جارہے ہيں  کہا کہ پچھلے چند برسوں سے ایرانی قاری قرآن کریم کے  بین الاقوامی مقابلوں میں مصر ی   قاریوں سے بہتر قرائت پیش کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کرویشیا  کے  بین الاقوامی قرآنی  مقابلے کا چھبیسواں دور      26ستمبر سے 28 ستمبر تک   دارالحکومت  زاغرب  میں منعقد ہوا اور  آستان قدس رضوی کے قاری  ہادی اسفیدانی  نے قرائت   میں اور محمد خاکپور نے حفظ کل قرآن کریم   کے مقابلے میں   ایران  کی نمائندگی میں حصہ لیا اور ان دونوں کا  ہی تعلق مشہد سے ہے  
  محمد خاکپور نے بھی اس قرآنی مقابلے میں حفظ قرآن کریم میں دوسرا مقام حاصل کیا  ۔ 

   
وزٹرز کی تعداد:27
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...