خبر
9/30/2019
رضوی ہسپتال میں غیر ملکی مریضوں کی آمد میں پچاس فیصد اضافہ

 
رضوی ہسپتال میں غیر ملکی مریضوں کی آمد میں پچاس فیصد اضافہ

رضوی ہسپتال میں مشرق وسطی کے ملکوں کے  مریضوں  کی  آمد میں پچاس فیصد آصافہ ہوا ہے  ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، مشہد مقدس کے رضوی ہسپتال  کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا سعیدی    نے  عالمی یو م سیاحت  کی مناسبت سے کہا: 2016ء میں علاقے کے مختلف ممالک کے  تقریبا 3 ہزار غیر ملکی مریضوں  اور 2017ء میں تقریبا 4 ہزار غیر ملکی  مریضوں نے  ہیلتھ ٹوریسم کے تحت  اور 2018ء میں تقریبا 10 ہزار سے زيادہ غیرملکی  مریضوں نے    آکر  رضوی ہسپتال کی خدمات سے استفادہ کیا ہے 

انہوں نے اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ رضوی ہسپتال ملک کے چند اہم  اور بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے  کہ جو ہیلتھ ٹوریسم کے تحت   بھی  علاج و معالجے کے میدان میں  بہت زيادہ موثر اور مفید ہے ،  کہا کہ گذشتہ سال کے ابتدائی 6 مہینےمیں تقریبا ساڑھے چار ہزار اور امسال کے ابتدائی 6 مہینے  میں تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار ہیلتھ ٹوریسم کے عنوان سے غیر ملکی مریضوں نے اس اسپتال میں اپنا علاج کرایا  ۔

ڈاکٹر سعیدی نے  کہاکہ اس عرصے  میں 23 ہزار سے زیادہ غیر ملکی مریضوں نے اس ہسپتال میں  یہاں کے ماہر آکر ڈاکٹروں سے اپنا علاج کرایا اور یہ علاج پیرا کلینک کی شکل میں  ، مطب  میں ڈاکٹر کو دکھانےاور حتی اسپتال میں ایڈمٹ ہونے جیسےمختلف طریقوں   سے انجام پایا ہے     

رضوی ہسپتال کے  منیجنگ  ڈائریکٹر نے کہا کہ : ہمارے پاس اکثر مریض عراق، افغانستان، بحرین، ترکمنستان، آذربائیجان، کویت اور عمان وغیرہ سے آتے ہیں اور یہ وہ مریض ہیں جو اپنے ان ہم وطنوں کی زبانی اس اسپتال کی تعریف سن کر آتے ہیں جو    پہلے اس اسپتال کی خدمات سے استفادہ کرچکے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رضوی ہسپتال کا علاقےکے ملکوں میں اب بڑا نام ہوچکا ہے 

انہوں نے آخر میں کہاکہ چونکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ  نے  مشہد کو دنیا کے اہم ترین مذہبی   شہروں کی صف میں کھڑا  کردیا ہے اور ہرسال تیس لاکھ غیر ملکی زائرین اور سیاح مشہد  کا سفر کرتے ہیں اسی لئے اس شہر میں علاج و معالجے کے امور پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا  ضروری ہوگیا ہے  اور رضوی ہسپتال نے اس ذمہ داری کو بخوبی محسوس کیا   اور اس شعبے میں  پوری طرح سرگرم   ہے  اور غیر ملکی مریضوں کو عالمی معیارکے مطابق علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے 
 

 
وزٹرز کی تعداد:16
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...