خبر
9/16/2019
اربعین حسینیؑ کے موکبوں کے لئے سب سے بڑا     افتخار   زائرین  کی خدمت ہے

 
اربعین حسینیؑ کے موکبوں کے لئے سب سے بڑا افتخار زائرین کی خدمت ہے

اربعین حسینی کے ایام میں موکب  لگانے والوں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں کے اعزاز میں  ایک بین الاقوامی کانفرنس  پیر کی شام  حرم مطہر رضو ی کے رواق امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے ، آستان قدس رضوی کے متولی اور عراقی و   ایرانی موکبوں کے بارہ سو سے زائد بانیوں اور نمائندوں  نے شرکت کی   

آستان نیوز کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عراقی موکبوں کے نمائندے  نے کہا کہ   عاشورا کے شہیدوں کے پاک  خون اور ان کی عظیم قربانیوں کے  مقابلے  ہم   شیعوں پر بہت بڑی ذمہ داریاں  عائد ہوتی ہیں  جبکہ ہم نے ان عظیم  شہداء کی  فداکاریوں  اور کارناموں کے عوض   کوئی خاص کام انجام نہیں دیا۔ 

عراقی موکبوں کے بانیوں کے نمائندے  عباس زادہ نے  اپنے خطاب میں کہا ہم جو کہ موکب کے بانیان ہیں  حضرت امام حسین ؑ  اور ولی عصر(عج) سے عہد کرتے ہيں  کہ ہم  زائرین کی خدمات  فراہم کرنے کے اس عمل کو   کو ہمیشہ جاری  رکھیں گے۔

عباس زادہ نے کہا  کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ناچیز خدمات    محشر کے دن  خاندان پیغمبراکرم(ص) سے  ہماری محبت  و عقیدت کی  گواہی دیں گي  ۔

  عباس زادہ نے  کہا کہ ی بلاشبہہ   سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلا م کے شہادت کے ایام میں موکب لگانے والوں کا سب سے بڑا اعزاز  اور افتخار عراق کی زخم خوردہ سر زمین   پر       حریت پسندوں کے سید و سردار حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت  کرنا ہے   جہاں اس  عظیم خدمت  کے دوران جو  قربۃ الی اللہ انجام دی جاتی ہے  امیر و غریب  اور آقا  وغلام  سب برابر ہوتے ہيں  ۔

ان کا کہنا تھا کہ  معاشرہ کا ہر طبقہ زائرین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے میں کندھے سے کندھا ملا کر اپنی بھرپور محنت  کرتا ہے   اورلوگ اس خدمت میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں فقط اس امید کے ساتھ کہ ان خدمات سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین ان سے خوش ہو کر جائيں ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:26
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...