خبر
9/9/2019
شب عاشور حرم مطہر میں مجلس خطبہ خوانی

 
شب عاشور حرم مطہر میں مجلس خطبہ خوانی

نومحرم کو غروب آفتاب  اور نماز مغرب وعشار کے بعد حرم مطہر رضوی کے صحن انقلاب میں میں خطبہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی  

آستان نیوز کے مطابق خطبہ خوانی کی مجلس کا پروگرام  آستان قدس رضوی کا ایک قدیم اور روایتی پروگرام ہے جو پورے سال میں صرف دوبار منعقد ہوتا ہے خطبہ خوانی کی ایک مجلس مولائے متقیان حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شب شہادت میں جبکہ دوسری مجلس شب عاشور میں حرم مطہر رضوی میں برپا ہوتی ہے۔ شب عاشور کے اس پروگرام میں حرم مطہر رضوی کے خدام نے جو اپنے ہاتھوں میں روشن شمع دان لئے ہوئے تھے صحن انقلاب میں حلقہ بناکر نوحہ و ماتم کیا اور امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر ان کے فرزند یعنی امام رضا علیہ السلام کو پرسہ دیا۔ خطبہ خوانی کے اس پروگرام میں ذات اقدس الہی کی حمد و ستائش و اس کی وحدانیت کی گواہی دی گئي  ، پیغمبراسلام کی ذات والا صفات پر درود و سلام بھیجا گیا اور اسی طرح آئمہ اطہار علیھم السلام کی خدمت میں صلوات و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ خطبہ خوانی کے پروگرام کے آخر میں شہدائے انقلاب و دفاع مقدس اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ رہبرانقلاب اسلامی کی طول عمر کی دعا کی گئي ۔ خطبہ خوانی  کے اختتام پر بھی بارگاہ حضرت ثامن الحجج کے خدام نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے غم میں مرثیہ خوانی کی اور دیگر نوحہ خوانوں کے ہمراہ سینہ زنی کرکے شہدائے کربلا کو اشکوں کا نذرانہ پیش کیا -  
   
وزٹرز کی تعداد:49
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...