خبر
9/9/2019
نویں  محر م  کو  حرم مطہر رضوی میں  زائرین اور عزاداروں   کا  نوحہ وماتم

 
نویں محر م کو حرم مطہر رضوی میں زائرین اور عزاداروں کا نوحہ وماتم

نو محرم الحرام کو  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر  زائرین اورحضرت  ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے عزاداروں سے مملوتھا اور  اور وقفہ وقفہ سے ان زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا تھا اور یہ سلسلہ شب عاشور میں بھی جاری ہے- حرم مطہر کی فضا  اس وقت بھی یاحسین  کی صداؤں سے  گونج رہی ہے 

تاسوعا ئے حسینی  یا نویں محرم   کی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہر سوگ و عزا میں غرق  تھا    اور  اس وقت شب  عاشور میں بھی   یہ نورانی بارگاہ ایسے زائرین سے مملو ہے   جو تاسوعائے حسینی اور شب عاشور  کی   عزاداری منانے کے لئے حرم رضوی میں حاضرہوئے تھے   
حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر  کو مکمل طور پر سیاہ پوش کیا گیا ہے اس وقت تاسوعائے حسینی اور شب عاشور کی مناسبت سے   حرم مطہر کے صحنوں اوررواقوں  میں نوحہ خوانی  وسینہ زنی کا سلسلہ جاری   ہے 

حرم مطہر  تک جانے والے    راستوں سے    زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد پیدل چل کر بارگاہ رضوی میں حاضر ہو رہی ہے تاکہ حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے    منعقد ہونے والے عظیم اجتماع میں شرکت کر سکیں۔

اس وقت ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے  ماتمی دستے اور انجمنیں حرم رضوی میں عزاداری اور ماتم داری کرنے میں مشغول ہیں۔

محرم الحرام کی مناسبت سے غیرملکی زائرین کے لئے بھی حرم رضوی میں خاص طور پر صحن غدیر کے اندر عزاداری و ماتم داری کے مختلف پروگرام منعقد کئے  گئے ہیں ۔ 

تاسوعا  ئے حسینیؑ  یا نو یں محرم کی مناسبت سے مجلس عزا کا خصوصی پروگرام حرم مطہر کے مختلف صحنوں میں منعقد کیا گیا تھا  ، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو نویں محرم الحرام کے دن اور شب عاشور کی رات اور اسی طرح یوم  عاشورہ  میں ہونے والی عزاداری کے لئے مکمل طور پر آمادہ  کیا گيا ہے  
   
وزٹرز کی تعداد:34
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...