خبر
9/5/2019
مذہبی اور تبلیغی پروگراموں میں زائرین کے تنوع پرتوجہ ضروری ، نائب متولی آستان قدس

 
مذہبی اور تبلیغی پروگراموں میں زائرین کے تنوع پرتوجہ ضروری ، نائب متولی آستان قدس

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اس بات پر توجہ دینے کی  ضرورت پر زور دیا کہ  زائرین اور مخاطبین کے لئے حرم مطہر کی جانب سے جو تبلیغی اور مذہبی پروگرام ترتیب دئے جائيں وہ اس بات کونظر میں رکھ کر تیار کئے جائيں کہ حرم مطہر کے زائرین اور مخاطبین مختلف قوم و زبان اور کلچر و ثقافت سے تعلق رکھتے ہيں   

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر کے نائب متولی مصطفی خاکسار قہرودی نے آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے  مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر خدام کی زحمتوں اور کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف میدانوں میں بارگاہ منور رضوی  کے   زائرین کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہی آستان قدس رضوی کے اصولوں میں شامل ہے 

انھوں نے مزید کہا کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے دفتر کے دورے کے موقع پر جو مثبت چیزيں دیکھنے کو ملیں وہ یہ ہيں کہ یہاں پر زائرین کی دینی اور مذہبی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہر طرح کے مواد، کتابیں، لٹریچراورضروری وسائل موجود ہیں جن سے زائرین کی دینی معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے  ۔  

آستان قدس کے نائب متولی کہا کہ مجھے امید ہے کہ جدت عمل ، سعی مسلسل اور اسی طرح مختلف شعبوں کے ذہین وباصلاحیت افراد کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ہم روز بروز اس بات کا مشاہدہ کرتے رہیں گے کہ ہمارے یہاں سے پیش کئے جانے والا مواد اور مذہبی کتابیں  کیفیت کے اعتبار سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ موثر واقع ہورہی ہیں 

انھوں نے  کہا کہ رواں ایرانی سال کی ابتدا سے یعنی اپریل 2019 سے اب تک چالیس لاکھ غیر ملکی زائرین اس مقدس ومنور بارگاہ  میں حاضر ہوچکے ہیں۔ لہذا آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی  کا فرض بنتا ہے کہ زائرین کی اس غیرمعمولی تعداد پر توجہ دے اور ان کے لئے مذہبی اوردینی پروگراموں  کا معیار بھی کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے بہتر سے بہتر ترتیب دے   ۔  

آستان قدس رضوی کے نائب متولی کا کہنا تھا کہ: امام رضا  (ع) کی اس بارگاہ قدسی کے عاشق اور زائرین کرام ، امام سے نسبت رکھنے والے اس ادارے سے کچھ توقعات رکھتے ہیں اور ان کی یہ توقعات یقینا" حق بجانب  بھی ہیں۔ بنا بریں ہمیں ان شیدائیوں اور اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کی توقعات اورامیدوں پر پورا اترنا ہے بالخصوص ہمیں ان لوگوں کو بھی دھیان میں رکھنا چاہئے جو اس نورانی بارگاہ کی قریب سے زیارت کی توانائی نہیں رکھتے۔

خاکسار قہرودی نے آخر میں کہا کہ زائرین کی اتنی بڑی اور غیر معمولی تعداد کی خدمت کے لئے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے رضاکار خدام دانشوروں اور عوام کے ان مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی توانائیوں  سے جو حرم مطہر میں خدمت کرنا چـاہتے ہيں استفادہ کرنے کی ضرورت ہے 
   
وزٹرز کی تعداد:16
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...