خبر
8/22/2019
آستان قدس رضوی کی طبی خدمات اور دوا سازی کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر تاکید

 
آستان قدس رضوی کی طبی خدمات اور دوا سازی کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر تاکید

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام شیخ احمد مروی نے کہا ہے کہ آستان قدس کی طبی خدمات ،علاج و معالجے کی سہولتوں  اور دواسازی کی سرگرمیوں کا دائرہ حجم  اور معیار کے لحاظ سے  وسیع تر کیا جائے گا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی نے رضوی اسپتال کے توسیعی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آستان قدس رضوی کے ہیلتھ اور میڈيکل کے شعبے میں ہماری کوشش ہے کہ رضوی اسپتال ، دارالشفا ء امام رضا اورآستان قدس سے وابستہ دوا سازی کے مراکز اور کارخانے کے  دائرےکو تعداد  اور  معیار کے لحاظ   سے اور زیادہ وسیع کریں ۔ حجت الاسلام ڈاکٹر احمد مروی نے کہا کہ اس وقت میڈیکل کے شعبے میں ہمیں سی ٹی انجیوگرافی جیسی متعدد جدید ترین مشینوں کی ضرورت ہے کہ افسوس  جو ابھی تک مشہد یا صوبہ خراسان میں نہيں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ البتہ خدا وندعالم کے لطف و کرم اور امام علی رضا علیہ السلام کی عنایت سے ایران کے وزیرصحت کی مشہد آمد کے موقع پر ان مشینوں کی خریداری کی سرکاری سطح پر اجازت لے لی گئي ہے ۔  انہوں  کہا کہ  دواسازی کے شعبے میں بھی ہماری کوشش ہے کہ   دواؤں کی کوالٹی  اور تنوع کے لحاظ سے آستان قدس رضوی کے وسائل و ذرائع میں اضافہ کریں تاکہ معیاری دوائيں تیار کرکے بیرون ملک سے دواؤں کی درآمدات کم سے کم  کرسکیں ۔  
وزٹرز کی تعداد:28
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...