خبر
8/22/2019
جارجیا  کے  طلباء کا ایک گروپ حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا

 
جارجیا کے طلباء کا ایک گروپ حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا

جارجیا سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کا ایک گروپ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت سے مشرف ہوا  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  جارجیا کے طلباء کا یہ گروپ  جارجیا ميں جامعہ المصطفیٰ  کی برانچ کے ۴۸  طالب علموں پر مشتمل تھا جنہوں نے حرم مطہر رضوی میں  حاضری دی اور زیارت سےمشرف ہونے کے بعد آذری زبان زائرین کے لئے مخصوص کئے گئے  رواق دارالمرحمہ میں منعقد ہونے والے مذہبی  پروگراموں میں  بھی شرکت    کی  

اس کے علاوہ ان طلباء کو آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

اس گروپ کے  سرپرست  نیازی امیر خواہ اُف نے اس موقع پر   اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ آٹھویں امام علیہ السلام کی نورانی بارگاہ روحانیت و معنویت سے سرشار ہے اور ہر زائر اس معنویت سے مستفید ہوتا ہے 

ان کا کہنا تھا کہ اس مقدس مقام  میں ہر روز کرامات  کا مشاہدہ کیا جاتا ہے    اور میں ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ کرامات  مختلف طریقوں سے زائرین کو بیان کی جائیں تاکہ وہ  زیادہ سے زیادہ اعتقاد قلبی و یقین  کے ساتھ حرم مطہر رضوی میں حاضر ہوں۔ 

جارجیا کے اس طالب علم نے   انسانی  زندگی  پر زیارت کے مثبت اثرات   پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر زیارت مکمل آداب اور معرفت کے ساتھ انجام پائے تو اس کے بہت اچھے نتائج انسانی زندگی پر مرتب  ہوتے ہیں اس لئے جو شخص بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام یا دیگر آئمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے  اس کی   رفتار، گفتار اور کردار میں تبدیلی     رونما  ہونی چاہئے  ۔ 

 امیر خواہ اُف نے کہا کہ حقیقت میں زیارت،  امام  کے ساتھ تجدید عہد ہے اس کے علاوہ حضرات معصومین علیہم السلام کا حرم مطہر خداوند متعال کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ اور مغفرت  کا بہترین مقام  ہے ۔
   
وزٹرز کی تعداد:37
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...