خبر
8/19/2019
سرزمین پاکان کے زیرعنوان ایرانی اور پاکستانی ثقافتی سرگرمیوں کی نمائش

 
سرزمین پاکان کے زیرعنوان ایرانی اور پاکستانی ثقافتی سرگرمیوں کی نمائش

ایرانی اور پاکستانی ثقافتی سرگرمیوں کی نمائش آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی ،  آستان قدس کے ايگزیبیشن سینٹر  ،بین الاقوامی امور کے مرکز کے تعاون اور "پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ ایران" نامی ثقافتی سینٹر کی کاوشوں سے   "سرزمین پاکان" کے زیرعنوان   آستان قدس رضوی کےایگزیبیشن  سینٹر میں      منعقد ہوئي   
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ نمائش ایران و پاکستان کےدرمیان ثقافتی روابط و دوستی کو فروغ دینے والے ادارے  کی جانب سے پہلی اور    سب سے بڑی  نمائش تھی   ۔ یہ نمائش رہبرانقلاب اسلامی کے اس فرمان کے تحت لگائي گئی جس میں آپ نے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ  دینے پر تاکید فرمائي ہے  ۔

مذکورہ نمائش میں 18 اسٹالیں لگائي گئی تھیں   کہ جن میں سے 5  اسٹالیں ایرانی کلچرل آرگنائزیشن کی جانب سے اور 2  اسٹال   آستان قدس رضوی کی پروڈکشن  کو متعارف کرانے  کے لئے  اور 11 اسٹالیں  پاکستانی اشیاءو مصنوعات  سے مخصوص تھیں ۔

  روایتی پاکستانی ملبوسات  ، پاکستانی کھانے اور پکوان، علامہ اقبال  کے مکتوب اشعار   اور  پاکستانی مصنوعات  جبکہ آرائش  و سجاوٹ کے دیگر سامان بھی   ان  اسٹالوں میں نمائش کے لئے       رکھے گئے  تھے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران و پاکستان دونوں ممالک کی مجموعی  آبادی  تقریبا 30 کروڑ ہے اور دونوں کی  زمینی وسمندری  سرحدیں ملتی ہیں بنابریں  دونوں ایک دوسرے کے اقتصاد و معیشت میں بہت کچھ تعاون اور اچھے تعلقات بناسکتے ہیں۔

"سرزمین پاکان" کے زیرعنوان  نمائش کا مقصد پاکستانی سرزمین کی ان  تاریخی خصوصیات اور صلاحیتوں  سے نمائش میں آنے والے شائقین کو روشناس کرانا  ہے جو اب تک سامنے نہیں آسکی تھیں  ۔اس کے جواب میں عشرہ فجریعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر  پاکستانی زائرین کے لئے   ایرانی  ثقافت و تاریخ کو متعارف کرانے کے لئے ایسی ہی  نمائش لگائی جائے گی۔  
وزٹرز کی تعداد:38
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...