خبر
8/19/2019
رومانیہ   کی نوجوان خاتون نے حرم مطہر رضوی میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا

 
رومانیہ کی نوجوان خاتون نے حرم مطہر رضوی میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا

عشرہ ولایت کے ایّام میں  اور عظیم الشان عید سعید غدیر خم  کی آمد کے موقع  پر رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک  نوجوان خاتون نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام کو قبول کر لیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محترمہ آنجلہ نے جو کہ تیسری بار حرم مطہر رضوی میں زیارت کے لئے مشرف ہوئی ہیں دین مبین اسلام کو قبول کرنے کے حوالے سے ہمارےنمائندے سے تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا  کہ تین سال پہلے جب حرم رضوی میں حاضر ہوئی تھی تو اسی سفر کے دوران حرم رضوی کی معنویت و روحانیت سے میں  بہت متأثر ہوئی تھی اوراسی سفر نے میرے اندر ایک انقلاب بپا کردیا تھا   ۔ نومسلم رومانیائي خاتون نے کہا کہ میرا وہ  سفر بہانہ بنا کہ میں   اسلام کے بارے میں مطالعہ اور تحقیقات شروع کردوں    اور قرآن کو اپنی تحقیقات  کا منبع قراردوں۔  انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے ترجمے والے قرآن کا مطالعہ کیا  اور اس کے بعد  جب عربی سیکھ لی تو پھر قرآن کریم کی عربی میں تلاوت کرنے لگی   ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے اعلی مفاہیم سے قطع نظر میں قرآن کریم کے کلمات  اور آہنگ کی گرویدہ   ہوگئی   ۔

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی مذکورہ  نو مسلم خاتون نے بتایا کہ شادی  کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے میں  اپنے اس انتخاب پر ثابت قدم رہی اور  چونکہ  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر نے  میرے اندراس نئے راستے کے انتخاب کا   جذبہ پیدا کیا تھا  اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ  اپنے سلسلے میں حضرت کی ان خاص عنایات کے پیش نظر اسی مقدس مقام  پر  ہی باقاعدہ طور پر دین  اسلام کو قبول کروں ۔ 

آنجلہ کا کہنا تھاکہ آج خداوند متعال نے اپنی رحمت کے دروازوں کو مجھ پر کھول کر مجھے اپنے حقیقی  اور پاک دین سے متعارف کروایا تاکہ صحیح طرح سے زندگی بسر کر نے کے راستے کا   انتخاب کروں  اور  میں اس بات پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ 

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ذریعے دین مبین اسلام کو قبول کرنے کا یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی میں منعقد ہوا   جہاں کئ گھنٹے تک  مشاورت اور علمی و دینی موضوعات پر علما کے بیانات     کے بعد اس نومسلم خاتون کو قبولیت اسلام    کی سند عطا کی گئی اور آستان قدس رضوی کی جانب سے مختلف متبرک تحائف منجملہ   انگریزی زبان کے ترجمے میں قرآن اور اسلام کے موضوع پر مختلف کتابوں کے علاوہ چادرنماز اور  جانماز وغیرہ   ھدیہ کی گئی  ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:40
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...