خبر
8/18/2019
آستان قدس رضوی کے ادارہ  اماکن متبرکہ وامور زائرین  کے نئے سربراہ   کا تقرر

 
آستان قدس رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ وامور زائرین کے نئے سربراہ کا تقرر

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے ایک  حکمنامے میں مصطفیٰ فیضی کو آستان قدس رضوی کے ادارہ   اماکن متبرکہ وامور زائرین کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے نائب متولی  مصطفیٰ خاکسار قہرودی کے جاری کردہ حکم میں  مصطفیٰ فیضی کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 

’’حرم مطہر رضوی اور حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کا مقدس آستانہ      ،  امام  کی انفاس قدسیہ  کے لطف   کی وجہ سے ملائکہ الہی کے نزول کا مقام   اوراہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام سے محبت و عقیدت رکھنے والوں  کا ملجا و ماوی  رہا ہے اور ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کے بابرکت نظام کی بدولت( اس مقدس بارگاہ  کی) زیارت کے عمل میں   قومی و بین الاقوامی سطح پر کمیت و کیفیت کے لحاظ  بہت زیادہ  بہتری آئی ہے  اور اس میں شاندار ترقی و تعالی دیکھنے کو ملی ہے   ۔ 

اس نورانی بارگاہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کو مناسب خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں ہم خادموں کی ذمہ داریاں پہلے سے کئی گنا زیادہ    بڑھ گئی ہیں  ۔ اور اب جبکہ اس  ادارے کے سربراہ انجینئر    سید خلیل منبتی نے خود سے کسی اور جگہ خدمت کرنے کی  خواہش ظاہر کی ہے  ،    آستان قدس رضوی کے متولی کے فرمان کے مطابق اس موقع پر  ہم جناب سید خلیل منبتی  کی صادقانہ اور مخلصانہ  خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور  آپ  کی سابقہ کارکردگی  اور بہترین ریکارڈ  کودیکھتے ہوئے  جو کہ ایمان اور بہترین انتظامی صلاحیت   پراستوار  ہے اور ساتھ ہی     اس  نورانی بارگاہ کی قداست سے آپ  کی  اچھی طرح سے  آشنا ئي بھی ہے    ، آپ کو  سابقہ  منصب پر برقرار رکھتے ہوئے   آستان قدس رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ و امورزائرین کا نیا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے ۔ 

ضروری ہے کہ  رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے زائرین  کی ہر طرح سے خدمت  پر مبنی پیش کی گئي پالیسی  کے مطابق   اطمینان و سکون اور معرفت میں اضافہ کرنے   اور لوگوں کی زندگیوں پر  مثبت اثرات  کرنے والی زیارت  کے لئے  ماحول کی فراہمی  حرم مطہر کے   انتظامی ادرے کی ترجیحجات میں ہوں  او ر ساری کوششیں اور اقدامات انہی امور پر  مرکوز ہوں  تاکہ حرم مطہر  کے انتظامی ادارے  بہترین خدمت کے مظہر اور  حرم کے خدام،  رضوی سیرت  اور اخلاق  کا جلوہ قرار پائيں   ۔

زائرین کی شایان شان خدمت کے لئے حرم مطہر کے تمام امور میں  نظم  وضبط ، صحیح منصوبہ بندی  اور   انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے سعی پیہم   ، خدام کی اعلی  توانائيوں کے پیش نظر  صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات  اور کارکردگي پر نظارت جیسے امور   پر خاص تاکید کی جاتی ہے    ۔ 
حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی خاص توجہات و عنایت کے سائے میں پروردگار سے آپ کی توفیقات  میں اضافہ کے لئے دعا گوہوں۔‘‘ 
   
وزٹرز کی تعداد:30
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...