خبر
8/15/2019
ہندوستانی صحافیوں کو آستان قدس رضوی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے  میں بریفنگ

 
ہندوستانی صحافیوں کو آستان قدس رضوی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ

ہندوستان کے پندرہ سینیئر صحافیوں اور کالم نگاروں نے آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ  کیا  جہاں انہیں  آستان قدس رضوی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں اور توانائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئيں ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے دورے کےموقع پر  ہندوستان کے کثیرالاشاعت  اخبارات  و جرائد  سے منسلک  صحافیوں اور کالم نگاروں نے اس علمی و تحقیقاتی مرکز کی مختلف سرگرمیوں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت اور مذہبی  وثقافتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے تعلق سے اس  کے اقدامات  سے    آشنائي حاصل کی

اس دوران     گرانقدر  کتابوں کی طباعت اور  امام رضا  علیہ السلام کے حکمت آمیز پیغام کو پہنچانے میں  وسائل ابلاغ عامہ سے استفادہ کرنے کے تعلق سے    اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی   حکمت  عملی  کے بارے میں  بھی ہندوستانی صحافیوں کو بریفنگ دی گئی  

ہندوستانی صحافیوں نے بھی    مشہد مقدس کے سفر سے حاصل ہونے  والے تجربوں اور اس مقدس آستانہ کے مختلف متبرک  مقامات کی زیارت  کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے    اور بین الاقومی شعبے میں  آستان قدس رضوی کی کارکردگی کو قابل تعریف قراردیا   ۔  
وزٹرز کی تعداد:66
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...