خبر
8/15/2019
آستان قدس رضوی  کی لائبریری کا  جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا قابل تعریف ہے؛پاکستانی ادیبہ  کا بیان

 
آستان قدس رضوی کی لائبریری کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا قابل تعریف ہے؛پاکستانی ادیبہ کا بیان

انجمن ترقی اردو زبان پاکستان کی  معتمد اعزازی  ڈاکٹر فاطمہ حسن  نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ  کرنے کے بعد کہا کہ اس لائبریری میں کتابوں کی نگہداشت، محققین کو خدمات فراہم کرنے کی روش اور جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال  قابل تعریف ہے ۔
 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستانی ادیبہ اور شاعرہ  محترمہ ڈاکٹر فاطمہ حسن نے آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل سازی کرنے والے مرکز اور مائیکرو فلم  کے   ذخائر    کا وزٹ کرنے کےموقع پر کہا کہ اس لائبریری میں ڈیجیٹل تصاویر لینے والی مشینیں اور  کتابوں اور ان کی فہرست   کو  ڈیجیٹل بنانے کی روش میرے لئے بہت مفید اور دلچسپ تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آستان قدس رضوی کے ڈیجیٹل سازی کرنے والے ماہرین اس مرکز کے منابع و ماخذ کو ڈیجیٹل  شکل میں تبدیل کرنے  کی روش اور ڈیجیٹل کرنے والی مشینوں کے سلسلے میں ہمیں مزید معلومات فراہم کریں تاکہ ہم بھی اپنے تحقیقاتی ذرائع و منابع و ماخذ کو محفوظ کرنے کے لئے اس جدید  ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکيں ۔ 

پاکستانی  ادیبہ محترمہ فاطمہ حسن نے جب  آستان قدس رضوی کےآثار کو محفوظ بنانے کے لئے تعمیر و مرمت انجام دینے والی ورکشاپ کا دورہ کیا  تو اس مرکز کو جدیدترین ٹیکنالوجی سے آراستہ  دنیا کا اہم ترین مرکز قراردیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز میں موجود وسائل وذرائع اور آلات ،آثار کو محفوظ رکھنے کی روش اور محققین کو خدمات فراہم کرنے کے طریقوں سے میں  بہت متاثر ہوئی ہوں اس لئے ہم آستان قدس رضوی کی لائبریری کے ساتھ فن اور تجربے   کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ ثقافتی آثار کی  مرمت سازی  کے میدان میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ 

انجمن ترقی اردو پاکستان کی معتمداعزازی  ڈاکٹر فاطمہ حسن کا  کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں ہر قسم کے مطالعاتی ماخذ کو بہترین طریقے سے محفوظ رکھا گیا ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس مرکز کے تجربات سے اپنے یہاں کے  منابع و ماخذ کو محفوظ رکھنے کے لئے استفادہ کریں ۔

دورے کے   اختتام پر مطبوعہ کتب کے گنجینہ  کو منفرد قراردیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اس کتابخانہ میں محققین کو دی جانے والی خدمات کے لئۓ بہترین ٹیکنالوجی سے  استفادہ کیا جاتا ہے  اور اس لئے اس مرکز کی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ 
   
وزٹرز کی تعداد:51
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...