خبر
8/12/2019
رضوی ہسپتال کی   خدمات مشرق وسطی میں باعث افتخار ہیں

عراق کے مستنصریہ میڈيکل کالج کے پرنسپل:  
رضوی ہسپتال کی خدمات مشرق وسطی میں باعث افتخار ہیں

عراق کے  مستنصریہ میڈیکل  کالج کے پرنسپل نے کہا  ہے کہ رضوی ہسپتال کی سرگرمیاں اور خدمات مشرق وسطی میں باعث  افتخار ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مستنصریہ میڈیکل کالج  کے پرنسپل ڈاکٹر بشار رحیم نعم نے رضوی ہسپتال کے بعض  اہم شعبوں  کا  معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ : اس ہسپتال میں سنگین  اور پیچیدہ   امراض کا اتنے وسیع پیمانے پر علا ج  ومعالجہ ،  یہاں موجود جدید ترین  طبی آلات و وسائل  اور ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی    میرے لئے باعث حیرت ہے   

انہوں نے مزید کہا: یہ طبی مرکز حقیقت میں ایک ترقی یافتہ اور بہت بڑا طبی مرکز ہے  کہ جس میں علاقائی  اور عالمی سطح پر شہریت یافتہ اور تجربہ کار   ڈاکٹر    موجود ہیں  اور خصوصایہ ڈاکٹرز  زیادہ تر ایران ہی سے تعلیم یافتہ ہیں ،  اور یہ چیز ہمارے لئے  حیرت کا باعث ہے

ڈاکٹر بشار رحیم نعم نے  کہا کہ : حقیقت میں؛ ایک مسلم ملک اور خا ص طور پر مشرق وسطی  میں  جدید ترین طبی آلات و سائل  سے  آراستہ اس طرح کا  ہسپتال ، ہمارے لیے قابل فخر ہے اور ہم کو امید ہے ہم بھی عراق کی یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں میں ان وسائل  وذرائع اور  صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عراق کی وزارت صحت کی رضامندی سے   مشہد مقدس کے  اس میڈیکل سینٹر  کا تعاون حاصل کريں  کیونکہ عراق کے مستنصریہ میڈيکل  کالج میں بھی   شوگر  ، کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص  کے شعبوں میں  کافی کام ہورہا ہے  
وزٹرز کی تعداد:32
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...