خبر
8/8/2019
افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین   کو  حرم مطہر رضوی کی زیارت کا شرف

 
افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین کو حرم مطہر رضوی کی زیارت کا شرف

افغانستان کی سینیٹ کے  چیئرمین   نے  مشہد مقدس کے  اپنے دورے میں  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت  کا  شرف حاصل کیا 

افغان سینیٹ کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار   نے  حرم مطہررضوی کی زیارت کے موقع پر  آستان نیوز کے رپورٹر سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا:حضرت اما م علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی تڑپ    آج   صرف شیعہ مسلمانوں تک ہی محدود نہيں   ہے  بلکہ  بہت بڑی تعداد  میں    اہل سنت مسلمان بھی آستان قدس رضوی  کے عاشق  وشیدائی ہیں 

انہوں نے کہا: مجھ کو یہ توفیق حاصل ہوئی ہے کہ میں ایک سنی مسلمان کی حیثیت سے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہورہاہوں اور آستان قدس رضوی کے عہدے داروں نے ہماری بہت ہی اچھی  خلوص دل سے  مہمان نوازی کی ۔

فضل ہادی مسلم یار نے کہا: حضرت امام علی رضا  اور دیگر سبھی آئمہ طاہرین علیہم السلام کا  طرز زندگی تمام مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل  اور اہمیت کا حامل ہے اور ان کی اتباع ضروری ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ  حضرت امام رضا علیہ السلام  کا مقام و مرتبہ  بہت ہی  بلند و بالا ہے۔

افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے  کہا کہ خداکا شکر ہے کہ میں آج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں ہوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں اور اپنے ہموطنوں کے لیے بہت زیادہ دعا کروں گا۔

 
وزٹرز کی تعداد:42
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...