خبر
7/21/2019
عراق سے گریجویشن کے طلباء کو آستان مقدس رضوی کے علمی مراکز میں داخلے دینے کی سہولتوں کا اجراء

آستان مقدس امام رضا (ع) کے علمی مرکز کے سربراہ کا اعلان ؛  
عراق سے گریجویشن کے طلباء کو آستان مقدس رضوی کے علمی مراکز میں داخلے دینے کی سہولتوں کا اجراء

آستان مقدس امام رضا (ع) کے علمی مرکز کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے یونیورسٹی کی سطح کے طلباء کو آستان مقدس رضوی کے علمی مراکز میں داخلے دینے کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں

سنیچر 20 جولائی 2019

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محمد مہدی نژاد نوری نے الکفیل یونیورسٹی، عراق کے وائس چانسلر ڈاکثر نورس الدہان اورعراق ہی کی العمید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حَجّی عباس دُرّه اور حضرت عباس (ع) کے آستان مقدس کی مینیجنگ کمیٹی کے ممبر سے ملاقات کے دوران آستان مقدس رضوی کی علمی سہولتوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتیایا: رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور امام رضا (ع) یونیورسٹی ، آستان مقدس رضوی کے دو ایسے بڑے علمی مراکز ہیں جہاں علمی میدان میں کام کرنے کے بے انتہا مواقع مہیا ہیں۔

انھوں نے مزید تشریح کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی امام رضا (ع) یونیورسٹی کے تحت چھ کالج ہیں جن میں شہرسازی، مینیجمنٹ، علوم انسانی، انجینئرنگ وغیرہ جیسے علوم کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس یونیورسٹی میں تقریبا" سات ہزار طلباء مختلف علمی موضوعات میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ، رضوی علوم انسانی کالج میں مہیا علمی سہولتوں کے بارے میں بتایا کہ یہ جوار حرم حضرت علی بن موسی الرضا (ع) میں ہے اور یہاں پر علوم اسلامی کی تعلیم حوزہ کی روایتی طرز پر دی جاتی ہے۔ یہاں کے طلباء کو علوم و ٹیکنولوجی کی  وزارت کی طرف سے گریجیویشن کی باقاعدہ  سند دی جاتی ہے۔

مہدی نژاد نے سائنس ، ٹیکنولوجی اورعلمی میدان میں ایران کے ممتاز مقام کے بارے میں بتایا کہ اس ملک میں اسلامی انقلاب کی کامیابی  بعد ان شعبوں میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں آستان مقدس رضوی نے بھی علم وفن کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ آستان مقدس رضوی ، مملکت عراق کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے تجربات کا ان کے ساتھ تبادلہ کرنے پر آمادہ ہے۔ 

انھوں نے آستان مقدس کی یونیورسٹی میں عراقی طلباء کو وظائف کے تحت یا کسی اور شکل میں داخلہ دینے پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور اسی طرح، انھوں نے اعلان کیا کہ ہم  بعض مضامین میں، با استعداد اساتذہ کو مہمان کے طور بھی پر مدعو کرنے کو تیار ہیں۔ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آستان مقدس رضوی کا علمی ڈائرکٹریٹ ، عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے ساتھ ہر علمی میدان میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر نورالدہان اور ڈاکٹر حجی نے بھی روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے زیر نظر چلنے والی  الکفیل اور العمید یونیورسٹیوں کی علمی خدمات کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 
وزٹرز کی تعداد:30
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...