خبر
7/20/2019
ہرات  سے حرم تک افغان سائیکل سواروں کا قافلہ

 
ہرات سے حرم تک افغان سائیکل سواروں کا قافلہ

افغانستان کے شہر ہرات سے سائیکل سواروں کا 8 افراد پر مشتمل قافلہ حرم مطہر رضوی میں زیارت سے مشرف ہوا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق،افغان سائیکل سواروں کے قافلے کے سرپرست محمد شاہ انوری نے کہا: سائیکل سواروں کا 8 افراد پر مشتمل ہرات سے حرم تک کے نام کا یہ قافلہ عشرہ کرامت کے موقع پر افغانستان کے شہر ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے "ایران و افغانستان دوستی" کے سلوگن کے ساتھ دس جولائی کو مشہد مقدس کے لئے روانہ ہوا

انہوں نے ھنگ تايپاد اور تربت جام بارڈر اور سرحدی علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدے داروں کے محبت آمیز رویّے اور والہانہ استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خداوندعالم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہم کو توفیق دی کہ عشرہ کرامت کے دوران حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کے عشق میں شہر ہرات سے 8 افراد پر مشتمل ایک قافلے کی صورت میں ہم سائیکل پر سوار ہوکر حضرت کی قدم بوسی کے لیے مشرف ہوئے ہيں۔

انوری نے اس قافلہ کے راستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل سے اس قافلے کے سفر کا آغاز اسلام قلعہ سے ہوا اور  راستہ میں شہر تا یباد، تربت جام، نصرآباد اور فریمان میں قیام کیا کہ جہاں پر ان شہروں کے آئمہ جمعہ و جماعات کی جانب سے ہمارا  استقبال کیا گیا اور وہاں کی مذہبی انجمنوں اور مومنین نے ہماری شاندار مہمان نوازی کی ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم  مشہد مقدس سے 10 کیلومیٹر کے قریب پہنچے تو مشہد کی پولیس کے دستوں نے ہمیں اسکواڈ کیا  اور خواجہ مراد کے مقبرے پر کچھ دیرقیام کرنے کے بعد شہر مشہد کی جانب روانہ ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 افراد کا یہ قافلہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت مشہد مقدس پہنچا۔

افغان سائیکل سواروں کے قافلے کے سرپرست  نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روز ولادت اس قافلہ کی حضرت کے دسترخوان پر پذیرائي کی گئي۔  ان کا کہنا تھا کہ اس قافلہ والوں کے کپڑوں پر اسلامی جمہوریہ ایران و افغانستان کے درمیان دوستی کے نعرے اور دونوں ملکوں کے پرچم چھپے ہوئے ہیں

 
وزٹرز کی تعداد:91
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...