خبر
7/18/2019
امریکی ڈرون تباہ کرنے والے سپاہ کے جیالوں کو حرم رضوی کا تمغہ خدمت

 
امریکی ڈرون تباہ کرنے والے سپاہ کے جیالوں کو حرم رضوی کا تمغہ خدمت

 آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ شناخت اور بر وقت کارروائی جارح امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کی قابل فخر کارنامے کی اہم خصوصیت ہے۔  
 آستان قدس رضوی کے متولی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر اور ان جوانوں کو جنھوں نے جارح امریکی ڈرون  طیارے کو مار گرانے کی کارروائي میں حصہ لیا تھا، امام رضا علیہ السلام کے خادم قرار پانے کا اعزازی تمغہ اور حکم نامہ عطا کئے جانے کی تقریب میں کہا کہ امریکا کے جارح ڈرون طیارے کو مار گرانے کی کارروائی کی اہم ترین خصوصیت ( دشمن کے ڈرون کی )شناخت  کرکے بروقت کارروائی کرنا تھی 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر اور ان کے ساتھ ان کے چار فوجی جوانوں نے حرم مطہر رضوی میں حاضری دے کرحضرت ثامن الحجج علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا  اس دوران انہيں آستان قدس کا نشان خادمیت بھی حاصل کرنے کا افتخار واعزاز حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ یہ وہ فوجی جوان ہیں جنھوں نے اس جارح امریکی ڈرون کو مار گرانے کی کارروائي  میں براہ راست حصہ لیا  تھا جس نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کی تھی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے حرم مطہر رضوی کا یہ نشان خادمیت ان فوجی افسران کو دینے کے بعد، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران قومی عزت و وقار کے تحفظ میں مسلح افواج کی فداکاریوں کی تعریف اور  جارح امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کی قابل فخرکارروائي کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی ، حضرت امام علی بن موسی الرضا کے نام مبارک سے مزین ہے اور ملک کی مسلح افواج اس بات پر فخر کرتی ہیں کہ ملک کی طولانی سرحدوں کی جو امام کے مقدس نام کے زیرسایہ ہے پورے وجود کے ساتھ حفاظت کرتی ہیں  

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے 3 جولائ 1988 کو امریکہ کے اس شرمناک جرم کی جانب بھی اشارہ کیا جب اس نے ایران کے مسافروں سے بھرے ہوائي جہاز کو میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔ اس سلسلے  میں انھوں نے اپنی مسلح افواج کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے  دشمن کے خلاف کہ جو طاقت اور اقتدار کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں سمجھتا  بروقت اور دقیق کارروائی کرکے   یہ واضح پیغام دے دیا کہ "مارو اور بھاگ نکلو" کا زمانہ ختم ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  اگر چہ ایران کبھی بھی جنگ میں پہل نہيں کرے گا  لیکن کسی بھی سطح کے حملے کی صورت میں  بلا تامل اور کسی چیز کی پروا کئے بغیر اسی سطح پر بھرپور جواب دے گا 

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ آج سامراجی  طاقتوں سے ہماری جنگ   فوجی محاذ پر جنگ نہیں  ہے بلکہ   دشمن سے آج  ہماری جنگ ارادوں کی جنگ ہے اور خدا کے فضل و کرم سے جیسا کہ آج تک ہوا ہے، اسلامی انقلاب کے  شجاع اور مقتدر رہبر کی رہنمائیوں ، مومن اور انقلابی عوام کے عزم راسخ ،  مسلح افواج کی  پوری ہوشیاری اور مکمل آمادگی سے ان چیلنجوں کوایرانی عوام کی ترقی و پیشرفت کے مواقع میں تبدیل کریں گے   

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کہا کہ شناخت اور بروقت کارروائی جارح امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کی قابل فخر کارنامے کی اہم خصوصیت ہے " انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ ملک کے تمام انتظامی شعبوں اور اداروں میں نظر انا چاہئے ، خصوصی طور پر ملک کے معیشتی شعبے میں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج دشمن نے ایرانی قوم کے خلاف ایک ہمہ جانبہ اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اس لئے تمام حکام کو چاہئے کہ اس اقتصادی جارحیت اور دہشت گردی کا  فوجی میدان کے جانبازوں کی طرح انقلابی، علمی اور بروقت کارروائی کرکے مقابلہ کريں  
 

 
وزٹرز کی تعداد:39
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...