خبر
7/18/2019
  حضرت امام رضا (ع) کے یوم ولادت کے موقع پرجہموریہ ذربائیجان کے 2 ہزار زائرین کو شرف زیارت

 
حضرت امام رضا (ع) کے یوم ولادت کے موقع پرجہموریہ ذربائیجان کے 2 ہزار زائرین کو شرف زیارت

  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر پڑوسی  ملک  جمہوریہ آذربائیجان کے 2 ہزار زائرین نے حرم مطہر رضوی میں  حاضر ہوکر آٹھویں امام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو آٹھویں امام کی ولادت باسعادت کی  مبارکباد پیش کی

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق  آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی کاوشوں سے "دارالمرحمہ"ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جو خاص طورپر جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین کے لئے تھی۔ جمہوریہ آذربائیجان کے یہ زائرین امام رضا علیہ السلام کے حرم میں اپنی عقیدتوں کا اظہار کرنے کے لئے 21 قافلوں کی شکل میں حاضر ہوئے تھے۔ ان زائرین نے اس معنوی تقریب سے بھرپور استفادہ کیا    

جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین کے لئےمنعقد کئے گئے مخصوص پروگرام میں صوبہ اردبیل  میں ولی فقیہ کے نمائندے اورامام جمعہ آیت اللہ سید حسن عاملی  نے حاضرین کو ان پرمسرت ایام کی  مبارکباد پیش کی اور کہا: ایران کی مسلمان قوم اور پوری دنیا میں بسنے والے آذری زبان مسلمانوں کے درمیان معنوی ، اعتقادی اورثقافتی تعلقات کو روز بروزمستحکم ہونا چاہئے اور اسی طرح سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے دینی تشخص کی جانب توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ توحید کے اصل معانی کی تحریف کرے  اورلوگوں کے ذہنوں میں  دین اسلام سے متعلق شکوک وشبہات پیدا کرے ۔  

صوبہ اردبیل میں ولی فقیہہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ اس طرح کے خطرات     اورمسلمانوں پر کی جانے والی یلغار کا دفاع کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے  تاکہ ہم اسلامی اوردینی تشخص اور شناخت کا صحیح معنوں میں دفاع کرسکيں ۔ 

اس تقریب کے موقع پر ادارہ امورزائرین غیرایرانی کے کارکنوں اوراس ادارے سے وابستہ علما نے آذربائیجانی بچوں کے لئے ایک الگ پروگرام ترتیب دے   رکھا تھا جس میں قصہ گوئی، کرافٹ ، تعلیمی مقابلہ  اورتقسیم انعامات و تحائف جیسے آئٹم شامل تھے ۔ اسی طرح جن بچیوں کے نام فاطمہ، معصومہ اور زینب تھے انھیں بھی متبرک تحائف دئے گئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آذری زبان کے ذاکرین ، شعرا اور مداحوں نے بھی شمس الشموس امام علی بن موسی الرضا  (ع)  کی شان میں اپنی زبان میں تقریروں  ، قصیدہ خوانی اورمداحی کے ذریعے ایک معنوی سماں باندھ کر اس محفل کے لطف کو دوبالا کردیا تھا ۔

   
وزٹرز کی تعداد:45
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...