خبر
7/15/2019
اردوزبان میں شمس الشموس رسالہ   کا   ستائیسواں شمارہ

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛  
اردوزبان میں شمس الشموس رسالہ کا ستائیسواں شمارہ

  قرآن کریم  کی تعلیمات  اور سیرت آئمہ طاہرین علیہم السلام کی ترویج      نیز   اردو زبان زائرین کی دینی معلومات میں  اضافہ کی خاطر  شمس الشموس نامی میگزین  کاستائیسواں شمارہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے   شائع ہوا
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، اس میگزین  یا رسالے میں اہم دینی مطالب و مضامین ہیں جنھیں میڈیا  سے وابستہ افراد نے اردوزبان اساتذہ اور طلبا کے ساتھ مل کر  آستان قدس کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے شعبہ ارتباطات اسلامی کے توسط سے نکالا  ہے

اداریہ،   قرآن کریم کے احکامات و تعلیمات ، سیرت اہل بیت علیہم السلام، حضرت امام علی رضا علیہ السلام اہل سنت کی نظر میں، دنیا پر اسلامی انقلاب  کے اثرات ، حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام ولایت کی محافظ و پیرو ، احکام و عقائد، آداب زیارت، اخلاق و اسلامی تربیت، شعر وادب وغیرہ جیسے عناوین  اس تبلیغی ،  ثقافتی و تعلیمی رسالے  میں شامل  ہیں۔

اسی طرح اسلام اور گھرانہ ،مثالی اسلامی   خواتین،  حرم شناسی اور اخبار، کتاب کا تعارف، علمی مقابلہ اور آراء تجاویز نیز اردو زبان کے پروگراموں کا تعارف وغیرہ  وہ جملہ موضوعات ہیں کہ جو اس رسالے میں پیش کیے جاتے ہیں۔
ا س  رسالے  کے تازہ ترین شمارے میں جس چیز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے وہ عشرہ کرامت کی مناسبت موضوعات ہیں او ر کوشش کی گئی اس شمارے ميں اسی مناسبت سے زیادہ سے   زیادہ مضامین شامل کئے جائيں  یہ رسالہ تیس صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی تعداد پانچ ہزار ہے اس رسالے  میں  بچوں  کی دلچسپی کے لئے مضامین بھی ضمیمہ کئے گئے ہيں   
وزٹرز کی تعداد:51
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...