خبر
7/13/2019
 اور جس نے ایک انسان کی  زندگی کو بچایا  اس نے گویا سارے انسانوں کو زندگی کو بچایا۔

 
اور جس نے ایک انسان کی زندگی کو بچایا اس نے گویا سارے انسانوں کو زندگی کو بچایا۔

بسم الله الرحمن الرحیم
«وَ مَنْ أَحْياها فَكَأَنَّما أَحْيَا النّاسَ جَميعاً » (مائده/ 32)
" اور جس نے ایک انسان کی  زندگی کو بچایا  اس نے گویا سارے انسانوں کو زندگی کو بچایا۔"
نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے محبوب اور اسیر قائد  شیخ ابراہیم زکزکی کی انتہائی افسوسناک حالت اور تیزی سے بگڑتی ہوئی  جسمانی صورتحال دنیا کے ہر بیدار ضمیر انسان کو غم زدہ اور متاثر کررہی ہے  کسی بھی انسان کے بنیادی حقوق اور اس کی عزت نفس کی پامالی خاص طورپر  " جب وہ شخص نحیف و لاغر و مجروح بھی ہو اور بے حد دشوار حالات اور شدید بیماری کے عالم میں اسیری کی صعوبتیں برداشت کررہا ہو تو ایسے میں انسانی جذبات شدید طور پر مجروح ہوتے ہیں اور اسے فوری طور پر مدد پہچانے کی کوشش کرنے کی ہماری ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ 
ہم امام رضا علیہ السلام کے حرم  سے وابستہ میڈیکل ٹیم کے خدّام ، اپنے انسانی فرائض پر عمل کرتے ہوئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس ممتاز عالم دین کا نائیجیریا جاکر  یا ایران میں انہیں لاکر معائنہ اور ان کا علاج کرنے کے لئے تیارہیں۔ ہم حکومت نائیجیریا اور تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری میڈیکل ٹیم کو ان تک پہنچنے اور ان کا علاج کرنے کی سہولت فوری طور پر فراہم کرے  ۔
ہمیں امید ہے کہ اس طرح اس عظیم اور بزرگ عالم  دین کے بنیادی ترین حقوق کی پامالی کو روکنے  اور ان کا علاج و معالجہ کرنے نیز ان کی صحت کی بحالی کی کوشش انجام دے سکیں گے   

آستان قدس رضوی (سلامت) میڈیکل ٹیم کے خدّام
   
وزٹرز کی تعداد:97
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...