خبر
7/8/2019
حرم مطہر رضوی میں اردو زبان بچوں کی شرکت سے   قرآنی  محفل کا انعقاد

عشرہ کرامت کے دوران؛  
حرم مطہر رضوی میں اردو زبان بچوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد

عشرہ کرامت کی   تیسری شب حرم مطہر رضوی میں اردو زبان بچوں کے لیے انس با قرآن  کے زیرعنوان قرآنی محفل منعقد ہوئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے اس پروگرام کے موقع پر  کہا: چونکہ قرآن کریم انسانوں کو ایمانی زندگی کی تعلیم دیتا ہے اور دنیوی و اخروی سعادت و فلاح  کی ضمانت  فراہم کرتا ہے ، اس  لئے   کوشش کی گئی ہے  کہ ان  پرمسرت    ومبارک ایا م میں قرآن کریم سے انس وعقیدت  میں اضافے  کی خاطر اور بچوں اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ معنوی توجہ کے لیے پروگرام رکھے جائيں 

، آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ حسین غلام پور نے  کہا کہ  : اس پروگرام میں فن قرآئت سے آشنا   ہند وستان اور پاکستان  کے پینتیس   بچوں  اور نوجوانوں نے شرکت کی     اور قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرکے اس محفل کی معنوی فضا کو معطر و دل انگیز بنادیا  ۔

انہوں نے مزید کہا: اس پروگرام کی ابتداء میں منقبت خوانی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت خاصہ کی قرائت ہوئی اور پھر قاریوں نے ایک گھنٹے تک قرآن کریم کے سورہ علق، قدر، تکویر، مرسلات و عصر کی تلاوت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ   پروگرام کے مطابق 9جولائی رات 30/8 بجے عرب زبان بچوں کے لیے حرم مطہر رضوی کے صحن جامع رضوی کے باب الہادی ہال میں انس باقرآن کے زیرعنوان قرآنی  محفل منعقد ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام  گذشتہ شب صحن جامع رضوی کے باب الکاظم کے 40 نمبر کمرے میں اردوزبان زائرین کے اجتماع میں یہ محفل منعقد ہوئی اور کافی تعداد میں بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
   
وزٹرز کی تعداد:89
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...