خبر
6/24/2019
رضوی اسپتال  میڈیکل  ٹوریسٹوں کے لئے  جدیدترین طبی وسائل سے آراستہ    ہے، عمان کے الخلیج اسپتال کے سربراہ  کا بیان

 
رضوی اسپتال میڈیکل ٹوریسٹوں کے لئے جدیدترین طبی وسائل سے آراستہ ہے، عمان کے الخلیج اسپتال کے سربراہ کا بیان

عمان  کے  الخلیج  اسپتال  کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مشہدمقدس  میں رضوی اسپتال  میڈيکل  ٹوریسٹوں   کے لئے جدیدترین وسائل و آلات  اور بہترین طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عمان  کے  الخلیج  اسپتال  کے سربراہ     ڈاکٹر تقی عبد الرضا بن عبدوانی نے رضوی اسپتال کے دورہ  کے موقع اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر  ڈاکٹر رضا سعیدی سے ملاقات بھی  کی   ۔ اس    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے  کہا کہ مجھے یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے  کہ رضوی اسپتال کے طبی ساز وسامان، ،سہولیات اور خدمات دیکھ کر حیرت زدہ  ہوگیا ہوں  اور یہ طبی مرکز جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین طبی سہولیات سے آراستہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ،امریکہ ، جرمنی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے طبی مراکز کے ہم پلّہ ہے ۔ 

عمان کے    الخلیج اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرضا عبدوانی نے  کہا کہ اسپتال میں موجود طبی ساز و سامان معیاری اور میڈیکل کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے  آراستہ ہے اور اس کے علاوہ اس طبی مرکز میں خدمات کے فرائض انجام دینے والے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کی علمی سطح بہت زیادہ بلند ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ ترماہرین نے اپنی تعلیم ترقی یافتہ مغربی ممالک اور امریکا میں حاصل کی ہے  

ڈاکٹر عبدوانی نے غیرملکی مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طبی مرکز میں میڈیکل  ٹورزم کے شعبہ میں دی جانے والی خدمات کی سطح معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ قیمت کے لحاظ سے بھی  بہت مناسب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طبی مرکز کے میڈیکل ٹورزم کے شعبہ میں ایک مثبت نکتہ یہ ہے کہ اس میں موجود نرسسز میں سے زیادہ تر انگریزی زبان پر مکمل عبور رکھتی ہیں اور غیرملکی مریضوں کے ساتھ گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

عمان سے  آنے والے  ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ رضوی اسپتال  میں غیرملکی مریضوں اور ان کے ہمراہ آنے  والے افراد کے لئے باقاعدہ کمرے بنائے گئے ہیں تاکہ مریض کو مشہد مقدس پہنچنے اور پھر واپسی تک کے دوران   علاج و معالجہ میں کسی قسم کی    مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

انہوں نے  کہا کہ ہم  کوشش کررہے ہیں اسی طرح کی بہترین طبی سہولیات کو عمان، عراق اور بعض افریقی ممالک میں بھی فراہم کریں اور میں درخواست   کرتا ہوں کہ اس جدیداورپیشرفتہ اسپتال  کی جانب سے عمان کے الخلیج اسپتال میں بھی ایک دفتر کھولا جائے تاکہ ایسے مریضوں کو جنہیں سخت  ترین اور مشکل آپریشن  کے لئے خاص قسم کے طبی سازو سامان  اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے   انہیں مشہد کے  رضوی اسپتال بھیجا جائے  

ڈاکٹر عبدوانی نے اس بات پر تاکید کی کہ خداوند کریم کی عنایات اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے لطف و کرم سے اسلامی جمہوریہ ایران میڈیکل کے شعبہ میں بہت آگے جا رہا ہے اور رضوی اسپتال نے علاج و معالجہ کے لئے آنے   والے سیاحوں کے لئے بہترین اور  مناسب موقع فراہم کیا ہے تاکہ وہ پرسکون ماحول اور بہترین طبی سہولیات سے آراستہ اس  طبی مرکز کی  خدمات سے بہرہ مند ہوں۔

   
وزٹرز کی تعداد:49
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...