خبر
6/21/2019
کتاب المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہکی ہندوستان کی  قرآنی نمائش میں رونمائی

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے تعاون سے؛  
کتاب المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہکی ہندوستان کی قرآنی نمائش میں رونمائی

عظیم کتاب "المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہ" آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کی ایک  مطبوعہ کتاب ہے  کہ جس کی  ہندوستان میں قرآن کریم  کے خطی نسخوں کی  نمائش میں رونمائی  کی جارہی  ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ نمائش ایران و ہندوستان کے مفسرین قرآن کریم  کے زیر عنوان ہونے والے سیمینار کے موقع پر   ہفتہ  22 جون کو   ہندوستان کے شہر حیدرآباد کے سالارجنگ میوزیم میں منعقد ہونے والی ہے  ۔ اس نمائش میں ایران اور ہندوستان  کے قرآنی میوزیم او راداروں  میں موجود قرآن کریم کے  نایاب و معروف    خطی نسخوں  کی نمائش کی جارہی ہے     انہی  معروف اور گرانقدر کتابوں میں سے ایک  کتاب    "المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہ" ہے جو اس نمائش میں پیش کی جائے گي

نمائش میں رکھی جانے والی کتابوں اور اشیا  میں  قرآن کریم کی تفاسیرکے نسخے ، حفظ قرآن، قرائت قرآن اور اصطلاحات قرآن کے سافٹ ویئرز، وغیرہ شامل ہیں۔

ایران و ہندوستان کے مفسرین قرآن کریم کے زیرعنوان  سیمینارمیں ایران و ہندوستان کے محققین ایران و ہندوستان میں علوم قرآنی و تفسیر قرآنی کے متعلق تقریریں  کریں گے اور  اپنے  مقالے پیش کریں گے  اس نمائش کا اہتمام  حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے، ایران کے ادارہ   اسلامی ارتباطات و ثقافت  اور نئی دہلی کے ولایت فاؤنڈیشن    کے تعاون سے ہورہا ہے   

اس کے علاوہ جو دیگر  ادارے اس نمائش  کے انعقاد میں اپنا  تعاون پیش کررہے ہيں ان میں   ایران کی وزارت ارشاد اسلامی   کا  ادارہ قرآن و عترت ، حیدرآباد کا جامعہ نظامیہ،آستان قدس رضوی کا   اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن، نئی دہلی  کے خطی نسخوں کا مرکز  ، ولایت فاؤنڈیشن ہندوستان، رضالائبریری رامپور، صوبہ تلنگانہ کی جماعت اسلامی  ،جامعۃ المصطفی شعبہ ہندوستان ، روزنامہ سیاست،باب العلم لائبریری اور حیدرآباد کا نظامی میوزیم شامل ہيں ۔  
وزٹرز کی تعداد:99
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...