خبر
6/14/2019
آستان قدس رضوی کے خطی نسخوں کے گنجینہ میں 241نفیس خطی نسخوں کا اضافہ

 
آستان قدس رضوی کے خطی نسخوں کے گنجینہ میں 241نفیس خطی نسخوں کا اضافہ

رواں سال اکیس مارچ سے پانچ جون تک آستان قدس رضوی  کی لا‏ئبریری  میں  خطی کتابوں کے گنجینہ میں  241   نفیس خطی نسخوں کا اضافہ ہوا   

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے خطی نسخوں کے مرکز کے سربراہ نے کہا کہ  اس  مرکز نے رواں سال مارچ سے جون کے اوائل  تک مختلف شہروں تہران ، قم، یزد و مشہد میں اپنی ماہر افراد کی ٹیموں  کو روانہ کرکے   241خطی نسخوں  اور 92 جلد مطبوعہ کتابوں کو منتخب   کرکے اس  گنجینہ کے خطی نسخوں کے خزانے میں اضافہ کیا ہے۔

 آستان قدس رضوی کی لائبریری میں شعبہ مخطوطات کے انچارج سید محمد رضا فاضل ہاشمی نے  کہا کہ  کچھ قیمتی  اور نایاب   قرآنی  نسخوں  کو بھی  لائبریری میں وقف کیا گیا ہے ۔ جن میں خطی اور لیتھوگرافی کے نسخے شامل ہيں ۔  ان کا  کہنا تھا کہ     اس مدت میں 15 جلد کتاب اور قرآن کریم کے خطی نسخے اور تین جلد مطبوعہ کتابیں اس مرکز کے خطی نسخوں کے خزانے کو ہدیہ کی گئی ہیں ۔

آستان قدس رضوی کے لائبریری میں شعبہ مخطوطات کے انچارج  نے مزید کہا: اس دوران یزد کی وزیری لائبریری میں 5000 خطی نسخوں کا  ایک ہفتہ میں  تیزی کے ساتھ جائزہ لیا گیا اور ان کی شناخت کی  گئی

انہوں نے اس بات کا ذکرتے ہوئے  کہ جتنے بھی نسخے خریدے جاتے ہیں یا ہدیوں   کی شکل میں حاصل ہو‏تے ہیں، ان کے کوائف  کا پتہ لگانا، ان کی تحقیق، لائبریری کے  دفتر میں رجٹریشن اور ان کی فہرست نویسی ضروری ہوتا ہے ، کہا: اس وقت جن نسخوں کی مرمت ضروری ہے ان کی مرمت کی جارہی ہے۔  انہوں نے کہا  کہ  ان نسخوں کی مرمت اور ڈیجیٹل صورت میں انہيں  تیار کرنے جیسے دیگر امور بھی مرکز کی روزانہ کی سرگرمیوں میں شامل  ہیں ۔

ہاشمی نے مزید کہا: آستا ن قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے خطی نسخوں کے خزانے میں ایک لاکھ سے زیادہ قیمتی خطی نسخے فقہ و اصول، ادبیات ، علم نجوم،علم طب وغیرہ  جیسے مختلف موضوعات میں موجود ہیں  لہذا یہ مرکز دنیائے اسلام کا غنی ترین خطی نسخوں کا خزانہ ہے اور مختلف و متعدد علوم وفنوں میں   مختلف علماء کی کتابیں تصانیف او ر تالیفات  اس خزانے میں رکھی  ہوئي  ہیں
   
وزٹرز کی تعداد:49
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...