خبر
6/5/2019
عید فطر کے دن  حرم مطہر رضوی میں ہزاروں زائرین اور نمازیوں کی پذیرائی

 
عید فطر کے دن حرم مطہر رضوی میں ہزاروں زائرین اور نمازیوں کی پذیرائی

آستان قدس رضوی کے  انتظامی امور  اور پروٹوکل  کے  ادارےکے سربراہ نے بتایا کہ حرم مطہر رضوی میں عید  فطر کے دن دو لاکھ سے زائد کیک اور مٹھائیاں  زائرین و مجاورین میں تقسیم کی گئیں ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛    آستان قدس رضوی کے  انتظامی امور  اور پروٹوکل  کے  ادارےکے سربراہ روح اللہ رنجبر کا کہنا تھا کہ عید سعید فطر کی مناسبت سے نماز عید شروع ہونے سے پہلے حرم مطہر رضوی کے تمام داخلی دروازوں پر حضرت  امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین و مجاورین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ان  کا  کہنا تھا کہ عید سعید فطر کے موقع پر  ۸۰۰ اعزازی خدام  کو  زائرین اور مجاورین کی  خدمت  کے لئے بلایا گیا تھا   جو حرم مطہر رضوی کے تمام  صحنوں اور حرم کی حدود میں   خواتین و حضرات کی راہنمائی کے لئے تعینات تھے تاکہ زائرین کی رفت وآمد میں آسانی پیدا ہو اور منظم طریقے سے نماز عید سعید فطر ادا کی جاسکے ۔

روح اللہ رنجبر نے  کہا  کہ    عید سعید فطر کے لئے حرم مطہر رضوی کے تمام صحنوں  میں رفت   وآمد کے لئے راستے کچھ اس طرح سے بنائے گئے تھے کہ    زائرین و مجاورین کے لئے نماز عید فطر کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ  نماز عید سعید فطر کی پہلی صف صحن جامع رضوی  میں  تھی جبکہ نمایوں کی صفیں حرم کے سبھی ہال اور صحنوں میں  تھیں اور یہ نماز بیک وقت   ادا کی گئی     
وزٹرز کی تعداد:27
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...