خبر
6/3/2019
حجۃ الاسلام و المسلمین مروی  کے حکم سے آستان قدس میں مختلف عہدوں پر نئی تقرریاں

 
حجۃ الاسلام و المسلمین مروی کے حکم سے آستان قدس میں مختلف عہدوں پر نئی تقرریاں

آستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین مروی نے  الگ الگ حکم جاری کرکے   آستان قدس رضوی کی  سیکورٹی کے محکمے کے سربراہ  اور اعلی مشیر ، آستان قدس رضوی کے متولی کے دفتر کے انچارج اور آستان قدس کے متولی کے دفتر کے شعبہ تحقیقات  کے عہدوں   پر نئے لوگوں کو مقرر کیا ہے   

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کی جانب سے آستان قدس  رضوی میں جو نئی تقرریاں عمل میں آئی ہيں ان میں  سیکورٹی کے محکمے کے سربراہ اور  مشیراعلی کے عہدے پر    حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب ، آستان قدس رضوی کے متولی کے دفتر کے انچارج کے عہدے پر    رضا خوراکیان اور آستان قدس رضوی کے متولی کے  دفتر کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ  کےعہدے   پر ابوالفضل خودنمائی مقرر ہوئے ہيں ۔

ان حکم ناموں میں آستان قدس  رضوی میں سیکورٹی  کی توانائی و استعداد میں  اضافے ،بڑے بڑے اور اہم  پروگراموں اور پالیسیوں  میں اصلاحات اور بنیادی انتظامی امور اور فیصلوں کو بہتر انداز میں لئے جانے کی غرض سے امین او ر متدین ماہرین کے نظریات اورصلاح مشوروں سے استفادے  کی ضرورت زور دیا گیا ہے  جبکہ   آستان قدس رضوی کے گذشتہ شاندار کارناموں اور اس ادارے کے مقام اور عظمت کو زیادہ سے زیادہ  متعارف کرانے ،آستان قدس رضوی کی مختلف میدانوں میں سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے اور مرکزی اسٹریٹیجی کی بنیاد پرمسلسل معلومات کی فراہمی کی ضرورت  پر  بھی خاص تاکید کی گئی ہے    



   
وزٹرز کی تعداد:68
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...