خبر
5/29/2019
حرم مطہر رضوی میں عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل قرآن کریم کا انعقاد

 
حرم مطہر رضوی میں عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل قرآن کریم کا انعقاد

تیسری شب قدر یعنی  تیئیس    ماہ مبارک رمضان کی رات میں شب قدر کے مخصوص اعمال کا  آغاز عالم اسلام کی سب سے بڑی قرآنی محفل سے ہوا۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گذشتہ برسوں  کی طرح اس سال بھی    ماہ مبارک رمضان کی شب   تیئیس  میں  حرم مطہر رضوی میں شب قدر کے اعمال کا آغاز رات ساڑھے آٹھ بجے عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل قرآن سے ہوا

 احاديث  اور دینی تعلیمات  کے مطابق  شب قدر   میں جو کہ نزول قرآن کی شب ہے  تلاوت قرآن کریم خاص طور پر سورہ دخان، سورہ روم، سورہ عنکبوت اور سورہ قدر کی تلاوت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اسی اہمیت کے پیش نظر گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی  حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں     ماہ مبارک رمضان کی  شب تیئيس یا شب قدر میں    ان سوروں کی تلاوت   کی محفل کا  اہتمام کیا گيا  

اس محفل قرآن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاریان قرآن کریم جناب ہاشم روغنی، رضا گلشاہی اور ابوالفضل چمنی نے لاکھوں ایرانی و غیر ایرانی زائرین کی موجودگی میں سورہ دخان، سورہ روم، سورہ عنکبوت اورسورہ قدر کی تلاوت  کی ۔ 

 پروگرام کے مطابق قرآن کریم کی ترتیل کے ساتھ تلاوت   کے بعد سید مہدی میرداماد نے دعائے جوشن کبیر  کی  تلاوت کی  اوراس کے بعدمداحان اہلبیت  عصمت و طہارت   نے ذکر مصائب  مولائے کائنات  اور اہلبیت بیان کئے ۔

   
وزٹرز کی تعداد:66
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...