خبر
5/29/2019
آٹھویں امام (ع) کے آٹھاسی  اقوال نامی کتاب کا سندھی زبان میں ترجمہ اور اشاعت

 
آٹھویں امام (ع) کے آٹھاسی اقوال نامی کتاب کا سندھی زبان میں ترجمہ اور اشاعت

 آستان قدس رضوی کے ادارہ امورغیر ملکی زائرین کی کاوشوں سےآٹھویں امام (ع) کے آٹھاسی اقوال نامی کتاب سندھی زبان میں ترجمہ کے ساتھ زیورطبع سے آراستہ ہوگئی ہے

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، "آٹھویں امام (ع) کے اٹھاسی اقوال " کے مولف جناب حسین حائری کرمانی نے معاشرے کے ہر فرد کے دینی اور مذہبی عقائد کی تقویت کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت امام رضا (ع) کی بعض احادیث اور اقوال کو جمع کرکے انہيں الگ الگ موضوع کے اعتبار سے ترتیب دیا اور پھر انہيں ایک کتاب کی شکل میں شا‏‏ئع کیا ہے ۔  

اس کتاب کے مقدمے میں مولف  نے امام رضا (ع) کی زندگی کے مختصر حالات  اور حضرت کی زیارت اور نماززیارت کی  فضیلت پرروشنی ڈالی ہے اور اس کے بعد کے حصوں میں جن موضوعات کی احاديث کو قارئین کے لئے پیش کیا گیا ہے ان میں شناخت الوہیت، نبوت، امامت، معاد، احکام اور عبادات، علم و عمل صالح، دعا و زیارت اور کھانے پینے کے آداب (طب) وغیرہ سے متعلق حدیثیں شامل ہیں۔

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی مرکز کے مترجمین کے گروہ کی جانب سے اس تالیف کا اب تک 9 زبانوں یعنی عربی، فارسی، آذری، انگریزی، فرانسیسی، جرمن اور سندھی وغیرہ میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

"آٹھویں امام (ع) کے اٹھاسی  اقوال" نامی کتاب کے پہلے ایڈیشن کی 3000  جلدیں بارگاہ منور رضوی سے زائرین کے لئے چھپ چکی ہیں جوغیرملکی زائرین کو پیش کی جائيں گي   
   
وزٹرز کی تعداد:126
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...