خبر
5/21/2019
غیر ملکی زائرین  کے لئے  حلقہ معرفت کے زیرعنوان  نشستوں   کا  اہتمام

 
غیر ملکی زائرین کے لئے حلقہ معرفت کے زیرعنوان نشستوں کا اہتمام

غیرملکی زائرین کی  معلومات میں اضافے،  ان کی  سیاسی  بصیرت  کو اجاگر   کرنے اور عالم اسلام کو درپیش مسائل سے انہیں  روشناس کرانے  کی خاطر ماہ رمضان المبارک   کےدوران حرم مطہر رضوی میں "حلقہ معرفت" کے زیرعنوان  نشستوں کا  اہتمام کیا گیا ہے ۔

آ‎ستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے ان نشستوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی اور  فکری   ضرورتوں کے پیش نظر اور غیر ایرانی زائرین کے مذہبی، عقیدتی اور عالم اسلام سے متعلق سیاسی سوالات وشبہات کے جوابات کے   لئے  حرم مطہر رضوی میں حلقہ معرفت نامی نشستیں اور جلسے    منعقد  کئے گئے ہیں تاکہ ان زائرین کے دینی سوالات اور روز مرہ کے  مسائل کے جواب   دئے جاسکیں 

سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے ان جلسوں کے موضوعات کو دینی ، اعتقادی، فقہی ، ثقافتی اور اجتماعی قرار دیا اور کہا کہ ان جلسوں یا نشستوں کے انعقاد کا مقصد پوری دنیا میں اسلامی تعلیمات  کو عام  کرنا اور رضوی سیرت  سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ایرانی زائرین کی دینی معرفت میں اضافہ کی خاطر امام شناسی ، شیعہ عقائد، رضوی سیرت، اعتقادی و دینی  مسائل کے ساتھ ساتھ دنیائے اسلام کے مختلف مسائل ان نشستوں میں  بیان کیے جارہے ہیں کہ الحمد اللہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اکثر زائرین  ان جلسوں سے کافی مطمئن اور خوش ہیں 

آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے  کہا کہ ان نشستوں   کے موضوعات   قرآن کریم  سے تمسک  ، تلاوت  اور اس میں غور  وفکر کے اثرات  ،نوجوانوں سے گفتگو اور ان کے مسائل کو سن کر ان کو حل کرنا ،حضرت امام حسن علیہ السلام کی زندگی سے درس عبرت، زائرین کی خدمت میں دینی مشورے، نئے شادی شدہ جوڑوں کی مشکلات  کے حل کے لئے ان کی رہنمائی، اسلامی اتحاد اور معاشرے کے تشکیل جیسے امور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسے عرب زبان زائرین کے لیے خصوصی طور پر حرم مطہر رضوی کے صحن غدیر میں روزانہ نماز مغرب و عشاء سے پہلے حجۃ الاسلام حسن المالکی کے ذریعہ انجام پاتے ہیں۔
   
وزٹرز کی تعداد:32
 
آپ کی رائے

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
نظر
...